ETV Bharat / city

گیا : حافظ آفتاب عالم کا انتقال، ستر برس تک شہابو مسجد کے امام رہے - ریاست بہار کے شہر گیا

حافظ محمد آفتاب عالم مرحوم محلہ نادرہ گنج گیا کے رہنے والے تھے. آپ کی نماز جنازہ نادرہ گنج میں ہوئی اور وہیں سپرد خاک کیا گیا.

Hafiz Sahab
Hafiz Sahab
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 4:47 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شہابو مسجد کے خطیب وامام کا آج انتقال ہوگیا ہے ۔ قریب پچانوے برس کی عمر میں آج دس بجے انہوں نے اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ انکے انتقال پر علماء، آئمہ مساجد اور شہابو مسجد کمیٹی کے ذمہ دران نے اظہار تعزیت کیا ہے.

حافظ آفتاب عالم کے انتقال پر پروفیسر محمد جلیل اختر سکریٹری شہابومسجد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ جلیل اختر نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا ‘حضرت حافظ محمد آفتاب عالم مرحوم جنکا انتقال پر ملال بدھ کی دوپہر کو ہوا ہے. وہ مسلسل پوری ذمہ داری اور دینی و ایمانی جذبہ سے شہابو مسجد میں سنہ 1953 سے امامت وخطابت کے فرائض کو بحسن وخوبی ادا کرتے رہے'.

سکریٹری پروفیسر محمد جلیل اختر نے بتایا ‘حافظ آفتاب مرحوم نے اس مسجد کی تعمیر وترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے. بہت خلوص ومحبت کے ساتھ بہت کم پیسہ میں امامت کے فرائض انجام دیے ہیں. تقریباً 70 سال تک بے لوث اللہ کی رضامندی اور دین کی سربلندی کے لیے شہابو مسجد کے منبر ومحراب آباد و گلزار بنائے رکھا. اللہ تعالیٰ اسکا بہترین بدلہ آخرت میں عطا فرمائے گا اور جنت میں ان کا گھر بنائے گا’.

واضح رہے کہ حافظ محمد آفتاب عالم مرحوم محلہ نادرہ گنج گیا کے رہنے والے تھے. آپ کی نماز جنازہ نادرہ گنج میں ہوئی اور وہیں سپرد خاک کیا گیا.

وہیں مولانا محمد عظمت اللہ ندوی ناظم مدرسہ ترتیل القرآن پنہر مسجد نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا ‘حافظ محمد آفتاب عالم مرحوم شہر گیا کے ائمہ کرام کے لیے مثال کے طور پر ہمیشہ جانے جائیں گے. کیونکہ جس طرح سے انھوں نے لگاتار 70 سال سے زائد ایک ہی مسجد میں امامت کی ہے وہ لائق تقلید ہے. حافظ صاحب مرحوم سے جب بھی میری ملاقات ہوتی تو مسکرا کر ملتے. اور گاہے بگاہے امامت کے لیے آگے بڑھا دیتے. اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.