ETV Bharat / city

دفعہ 370 اور زرعی قوانین پر پیچھے نہیں ہٹے گی حکومت: مودی - واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت ان فیصلوں پر پیچھے نہیں ہٹھے گی

زراعت سے متعلق تین نئے قوانین اور دفعہ 370 پر کانگریس سمیت اپوزیشن کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج یہ لوگ اس فیصلے کو ٹالنے کی بات کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو دفعہ 370 کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔'

government will not back down on Article 370 and agricultural laws

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 4:17 PM IST

Updated : Oct 23, 2020, 4:57 PM IST

سہسرام: بہار میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے زراعت سے متعلق تین نئے قوانین اور جموں و کشمیر کو ملنے والے خصوصی دفعہ 370 پر حزب اختلاف کی جماعت کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر سخت تنقید کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت ان فیصلوں پر پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔

روہتاس میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جہاں بحران کو حل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے، یہ لوگ ملک کی ہر قرارداد کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کسانوں کو دلالوں سے آزادی دلوانے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ لوگ کھلے عام دلالوں کے حق میں میدان میں اتر گئے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ اور کم از کم امدادی قیمت ایک بہانہ ہے، حقیقت میں دلالوں اور مڈل مینوں کو بچانا ہے۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

پی ایم مودی نے کہا کہ جب لوک سبھا انتخابات سے قبل کسانوں کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست رقم دینے کا کام شروع ہوا تھا، تب انہوں نے کیسی کیسی افواہیں پھیلائیں۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب رفائل طیارے خریدے گئے تھے تب بھی وہ دلالوں کی زبان بول رہے تھے۔

بھارت کو کمزور کرنے کی سازش

انہوں نے کہا کہ جب جب دلالوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ تلملا جاتے ہیں۔ آج صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ یہ لوگ ان لوگوں کی حمایت کرنے میں لگے ہوئے ہیں جو بھارت کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

دفعہ 370 پر فیصلہ لم اٹل

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک برسوں سے انتظار کر رہا تھا کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کیا جائے یا نہیں؟ ہم نے یہ فیصلہ لیا، این ڈی اے حکومت نے لیا۔ آج یہ لوگ اس فیصلے کو پلٹنے کی بات کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو دفعہ 370 کو دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میں بہار کے جوانوں اور کسانوں کی سرزمین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ جس سے چاہیں مدد لیں، لیکن ملک اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

تینوں زرعی قوانین کسان مخالف

غور طلب ہے کہ کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے زرعی سے متعلق تین قوانین کو کسان مخالف قرار دیا ہے۔ کانگریس اور آر جے ڈی نے بہار کے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت بنی تو ان زرعی قوانین کو ختم کرنے کا بل پہلے اسمبلی اجلاس میں ہی منظور کیا جائے گا۔

بہار کے لوگ بھول نہیں سکتے

وزیر اعظم مودی نے ​​آر جے ڈی کی زیرقیادت بہار حکومت کی حکمرانی کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام ان دنوں کو نہیں بھول سکتے جب سورج ڈھلنے کا مطلب سب کچھ بند ہوجانا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن تھے جب سرکار کی نگرانی میں روزانہ چوری، قتل اور بھتہ خوری ہوتا رہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج ریاست میں بجلی ہے، سڑکیں ہیں اور سب سے بڑی چیز ایسا ماحول ہے جہاں عام شہری بغیر کسی خوف کے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے اندھیرے سے روشنی کی طرف جانا کہتے ہیں۔

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کے 10 لاکھ ملازمتوں کے وعدے پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ لوگ جو ہر سرکاری ملازمت کو ہمیشہ روپے کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں، وہ ایک بار پھر بہار کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آج بہار میں نسل بھلے ہی بدل گئی ہو، لیکن بہار کے نوجوانوں کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ بہار کو اتنی پریشانی میں کس نے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہار کے بہت سے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ ان سے بھی بہت کچھ سیکھا گیا ہے۔ ایک چیز جو بہار کے لوگوں کے درمیان بہت اچھی ہے وہ ان کی وضاحت ہے۔ وہ کسی وہم میں نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام نے اپنا ذہن بنا لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ جن کی تاریخ بہار کو بیمار بنانا ہے، وہ انہیں اقتدار کے آس پاس بھی بھٹکنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ جتنے سروے ہو رہے ہیں، جتنی اطلاعات آرہی ہیں ، یہ سب سامنے آرہی ہے کہ ایک بار پھر بہار میں قومی جمہوری اتحاد کی حکومت بننے والی ہے۔

Last Updated : Oct 23, 2020, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.