ریاست بہا ر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کے روز ریاست میں کووڈ 19 کی 6 مثبت رپورٹ آئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی بہار میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
آج جن چھ افراد میں مثبت خبر آئی ہے، ان میں سے ایک کا تعلق ضلع گیا سے ہے۔
نوجوان کی عمر قریب تیئیس سال ہے۔ وہ پٹنہ کے اسپتال میں ملازم تھا اور وہیں چار مثبت مریض کے رابطے میں آگیا تھا۔
معاملے کی تصدیق ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان اتوار کو ہی پٹنہ سے ایک ایمبولنس کے ذریعے گیا آیا تھا۔ یہاں آتے ہی اس کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ خود انوگرہ نارائن اسپتال میں علاج کے لیے پہنچا تھا'۔
آج شام اس کی جانچ رپورٹ آئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ مریض کا علاج گیا ہی میں ہوگا یا پھر اسے پٹنہ ریفر کیا جائے گا۔
انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ ابھی اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ نوجوان اپنی مرضی سے آیا تھا یا پھر اسپتال انتظامیہ نے اسے چھٹی دی ہے۔ مثبت معاملہ آنے کے بعد گیا میں ڈر کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔
انتظامیہ نوجوان کی سفر کی ہسٹری کھنگالنے میں مصروف ہے۔