بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے لیے بی جے پی نے آج یعنی جمعرات کے روز انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ منشور میں تعلیم، صحت آئی ٹی سمیت دیگر سیکٹرز میں 19 لاکھ روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، انتخابی منشور میں ایک برس میں تین لاکھ اساتذہ کی تقرری شامل ہے۔ مزید ریاست کے تمام افراد کے لیے مفت کورونا ویکسن دینے کا وعدہ بھی بی جے پی نے کیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور دیگر رہنماؤں نے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ وہ بہار کے ہر رہائشی کو مفت ویکسین فراہم کریں گے۔ بی جے پی نے ہندی کی فروغ کے لیے ہندی زبان میں طبی اور تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مزید ایک برس میں تین لاکھ نئے اساتذہ کی تقرری کا بھی وعدہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان
بی جے پی کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ ریاست کو آئندہ پانچ برسوں میں آئی ٹی ہب (آئی ٹی ہب) بنا نے کا ہدف رکھا گیا ہے اور آئی ٹی میں پانچ لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ 50 ہزار کروڑ روپے کی مدد سے خواتین کو خود کفیل بنانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔