اس کام کو انجام دینے کے لیے اتر پردیش کے 4 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاست بہار کے کیمور ضلع سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کو لیکر لاک ڈاٶن کیا گیا ہے، اس دوران صرف ایمر جمسی چیزوں کو چھوڑ کر سارے آمد و رفت پر پابندی عاٸد کر دی گٸ ہے لیکن ضلع میں ایمر جنسی کی آڑ میں بہار سے اترپردیش ناجاٸز طریقہ سے بالو کا کاروبار ہو رہا ہے۔
موہنیاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کیمور سے یوپی کی طرف جارہے چار ٹرکوں کو چار اسمگلروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ ٹرکوں کے ساتھ وکاس کمار ولد جیت بہادر یادو موضع ندیرام پور۔ تھانہ مڑیاہوں جونپور۔انوبھو ورما ۔ولد دشرتھ ورما موضع پکھرولی تھانہ دیہات کوتوال سلطان پور۔ ملایم پال ولد سبھا جیت پال موضع ندیرام پور ۔تھانہ مڑیاہوں جونپور۔وکاس گونڈ ولد ونۓ گونڈ ۔موضع ان چنی خورد تھانہ مڑی یاہوں جونپور کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موہنیاں انومنڈل افسر محکمہ کانکنی کی قیادت میں یہ کارروائی عمل میں لائی گٸ۔