ریاست بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے نورنگیا تھانہ علاقے میں ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری معاملے میں پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
مزید پڑھیں:مودی نے کی ملک کے باشندوں سے ’لوکل کے لیے ووکل‘ ہونے کی اپیل
بگہا کے پولس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سرسیا گاؤں میں واقع کسٹمر سروس سینٹر (سی ایس پی) سے پیسہ نکال کر دو نابالغ لڑکیاں بگہا والمیکی نگر سڑک کے راستے اپنے گھر مدن پور چمنی ٹولہ گاؤں واپس لوٹ رہی تھیں تبھی راستے میں مدن پور جنگل کے چیک پوسٹ کے نزدیک پہلے سے گھات لگائے بیٹھے پانچ لوگوں نے دونوں لڑکیوں کوپکڑ لیا اور انہیں جنگل میں لے گئے۔