بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی پارٹیاں اپنی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ تمام جماعتیں اپنے آپ کو بہتر بتانے میں ایک دوسرے پر سبقت بھی کر رہی ہیں اور الزام تراشیوں کا بھی دور شروع ہوچکا ہے۔ ایسی صورتحال میں بہار کی دو عام بلکہ غیر معروف گلوکارہ کے مابین تنازعات بھی سرخیوں میں ہے۔ یہ مشہور گلوکارائیں نیہا سنگھ راٹھور اور میتھلی ٹھاکر ہیں۔
دراصل بالی ووڈ اداکار منوج باجپئی نے گذشتہ دنوں بھوجپوری میں ایک نغمہ 'بمبئی میں کا با' ریلیز کیا تھا اسی نغمے کا 'بہار میں کابا' نیہا سنگھ راٹھور نے گا کر سرخیاں حاصل کی تھیں، جس بعد بہار کی ہی ایک دوسری گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے 'بہار میں کابا' کا جوابی نغمہ جاری کر اس میں مزید دلچسپی کا سامان پیدا کردیا۔
میتھلی ٹھاکر نے ایک ویڈیو جاری کرکے بتایا کہ متھلانچل کے ساتھ بہار میں ترقی ہو رہی ہے، دربھنگہ میں ایئرپورٹ کے ساتھ ایمس ہپستال بنا ہے، اب یہاں سے دہلی، ممبئی اور بنگلور زیادہ دور نہیں۔ پہلے چھونپڑ پٹیوں میں اسکول چلا کرتے تھے اب پختہ عمارتوں میں کلاسز ہو رہے ہیں، سڑک کی حالت بہتر ہے اور 24 گھنٹے بجلی ملتی ہے، آکر دیکھیے متھلا میں کیا کیا نہیں ہے'۔
میتھلی ٹھاکر کے ویڈیو پر گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے اپنا در عمل ظاہر کرتے ہوئے میتھلی کو عوام کے مفاد سے سمجھوتہ نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔
اپوزیشن نے نیہا سنگھ راجپوت کی ویڈیو کی حمایت کی۔ اسی دوران این ڈی اے کے رہنماؤں نے میتھلی ٹھاکر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مِتھلا میں کیا کچھ نہیں ہے۔ متھلا میں سب کچھ موجود ہے۔ آؤ اور دیکھو یہاں کیا کیا ہے۔