ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگاٶتی تھانہ حلقہ میں ایک آٹو پلٹ جانے کی وجہ سے اس میں سوار تقریبا آدھا درجن مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سبھی زخمیوں کا درگاٶتی کے ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
جانکاری کے مطابق یہ حادثہ درگاٶتی تھانہ کے کلیان پور موضع کے پاس رو نما ہوا۔ دونوں آٹو والے آپس میں ہی اوور ٹیک کرنے لگے۔ کلیان پور موضع کے پاس اوورٹیک کے دوران ایک آٹو سڑک کے گڈھے میں پلٹ گیا۔ جس پر پانچ مسافر سوار تھے۔
تمام مسافر اٹریاں موضع کے ہی باشندہ بتائے گئے ہیں۔ جو بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق درگاوتی پولیس بھی جائے حادثہ پر پہونچی اور سبھی زخمیوں کو درگاٶتی پراٸمری ہسپتال میں داخل کرایا۔
زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔انہیں بہتر علاج کے لیے وارانسی منتقل کر دیا گیا ہے۔