ETV Bharat / city

پٹنہ سمیت پانچ اضلاع ریڈ زون میں شامل

ریاست بہار میں پانچ اضلاع کو ریڈ زون، اورینج زون میں 20 اضلاع جبکہ گرین زون میں 13 اضلاع کو رکھا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 2, 2020, 5:28 PM IST

پٹنہ سمیت پانچ اضلاع ریڈ زون میں شامل
پٹنہ سمیت پانچ اضلاع ریڈ زون میں شامل

لاک ڈاؤن 2.0 کی مدت تین مئی کو ختم ہونے سے پہلے ہی وزارت داخلہ نے دو ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے 17 مئی تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے ساتھ حکومت نے مرحلہ وار طریقے سے لاک ڈاؤن 3.0 میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسی ضمن میں ملک کے کئی اضلاع کو مختلف زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک کے سبھی ریاستوں کے اضلاع کو مختلف زون میں تقسیم کرتے ہوئے ریڈ, اورینج اور گرین سے تعبیر کیا ہے۔ اس تعلق سے مرکزی حکومت نے گائڈ لائن جاری کیا ہے۔ جن اضلاع میں کرونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسے ریڈ زون میں رکھا گیا ہے اور جن اضلاع میں کرونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ نہیں دیکھا جا رہا ہے انہیں اورنج زون میں۔ جن ضلع میں کرونا مثبت مریضوں کی تعداد نہیں ہے یا سارے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اسے گرین زون میں رکھا گیا ہے۔

بہار میں پانچ اضلاع ریڈ زون میں ہے ان میں مونگیر, پٹنہ، روہتاس, بکسر اور گیا شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ان پانچ اضلاع میں مونگیر بہار میں کورونا کا سب سے بڑا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے۔ وہیں سب سے پہلے کرونا مثبت مریض کی موت ہوئی تھی۔

اورینج زون میں بہار کے 20 اضلاع کو رکھا گیا ہے۔ اس میں نالندہ, کیمور, سیوان, گوپال گنج, بھوجپور, بیگوسرائے, اورنگ آباد, مغربی چمپارن، بھاگلپور، ارول، سارن، ویشالی، دربھنگہ، جہان آباد، مدھے پورہ اور پورنیا شامل ہیں۔

گرین زون میں بہار کے 13 اضلاع شامل ہیں ان میں شیخ پورہ، جموئی, کٹیہار, کھگڑیا, ارریا, مظفرپور, مغربی چمپارن, سہرسہ, سمستی پور, شیو ہر, سیتامڑھی اور سپول شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.