کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن نے تمام مسجدوں کو بند کر دیا ہے۔ آج رمضان کا پہلا جمعہ تھا۔ اس جمعہ میں بھی مسجدیں ویران رہی اور لوگوں نے گھر پر ہی نماز ادا کیا۔
بہار کی دارالحکومت پٹنہ میں واقع پٹنہ جنکشن کی مصروف ترین جامع مسجد بند ہے اور نیو مارکیٹ سنسان ہے۔
یہ مسجد یہاں کے دکانداروں اور ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے والے بیشتر مسافروں سے 24 گھنٹے آباد رہا کرتی تھی لیکن آج یہ مسجد اور مارکیٹ دونوں ویران ہے۔
عام دنوں میں چھوٹے تاجر جو پٹنہ سے سامان لے جایا کرتے تھے ان کے لئے یہ مسجدیں جائے پناہ ہوا کرتی تھی۔
جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کے قریب کی سڑک پوری طرح سے بھری رہتی تھی۔ تقریباً ڈھائی تین ہزار لوگ مسجد کے دونوں جانب واقع سڑک پر نماز ادا کرتے تھے۔
مسجد کے قریب ایک دکان میں مزدوری کرنے والے محمد حسن جو گزشتہ بیس برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے ان کی زندگی کا جب مسجد کا دروازہ بند ہے۔ صرف مؤذن اور پیش امام مسجد کے اندر ہیں۔ محمد حسن نے بتایا کہ پنجگانہ نماز بھی یہاں نہیں ہو رہی ہے۔