ETV Bharat / city

سی ایس سی آپریٹر پر فائرنگ - ریاست بہار کے ضلع ارریہ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے بیرگاچھی پولیس آﺅٹ پوسٹ کے کوسی پور گاﺅں کے نزدیک بدمعاشوں نے ایک پرائیوٹ بینک کے کسٹمر سروس سینٹر (سی ایس سی) آپریٹر کو گولی مار کر تین لاکھ بیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

firng
firng
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 9:21 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے تارا باڑی تھانہ علاقہ کے جموا گاﺅں باشندہ سی ایس پی آپریٹر متھلیش کمار منڈل بینک سے روپے نکال کر موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی کوسی پور گاﺅں کے نزدیک گھات لگائے تین بدمعاشوں نے اسلحہ سے ڈرا کر انہیں روک دیا اور لوٹ پاٹ کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے آپریٹر کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور ان کے پاس سے تھیلے میں رکھے تین لاکھ بیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی ایس سی آپریٹر کو ارریہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے کٹیہار میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر بدمعاشوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.