ETV Bharat / city

'کسانوں کا قرض ہوگا معاف، ہر ماہ 1500 روپے بے روزگاری بھتہ'

بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) زیر قیادت عظیم اتحاد کی حلیف کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اسمبلی انتخاب کے بعد حکومت بنی تو ریاست کے کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کے ساتھ ہی بے روزگاروں کو ہر ماہ 1500 روپے بھتہ دیا جائے گا۔

Farmers' debt will be forgiven, unemployment allowance of Rs 1,500 per month: Congress
کسانوں کا قرض ہوگا معاف، ہر ماہ 1500 روپے بے روزگاری بھتہ: کانگریس
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:10 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا، بہار معاملوں کے انچارج شکتی سنگھ گوہل اور سنیئر لیڈر راج ببر نے دیگر سنیئر لیڈران کی موجودگی میں اسمبلی انتخاب کے لیے آج ” بدلاﺅ پتر‘ کے نام سے پارٹی کا منشور جاری کیا۔ اس موقع پر مسٹر سرجے والا نے کہاکہ بہار کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) حکومت ریاست کی ترقی اور لوگوں کو روزگار دستیاب کرانے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے ۔ خواتین کے خلاف مسلسل تیزی سے بڑھ رہے جرائم ، کورونا مدت میں صحت شعبوں کی بد حال صورتحال ، بدعنوانی اور زرعی بحران کے معاملے میں بہار نے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

مسٹر سرجے والا نے منشور سے متعلق کہاکہ اگر بہار میں ان کی حکومت بنی تو کسانوں کا قرض معاف کرنے کے ساتھ ہی زرعی اصلاحات کے نام پر بنائے گئے تین کالے قوانین کو اسمبلی کے پہلے ہی سیشن میں رد کرنے کی تجویز کو پیش کی جائے گی۔ راجیو گاندھی زرعی انصاف منصوبہ کے تحت دو ایکڑتک کے زمین مالک کسانون کو مالی امداد بھی دی جائے گی ۔ نوجوانوں کوروزگار اور بے روزگاروںکو ہر ماہ 1500 بھتہ بھی دیا جائے گا۔

کانگریس کے بدلاﺅ پتر میں وعدہ کیا گیاہے کہ حکومت بننے پر محض 18 مہینے کے اندر دو لاکھ 42 ہزار اساتذہ کی بحالی کی جائے گی ۔ ریاست میں ہر ایک بزرگ مردو خاتون کو ہر ماہ 400 روپے کے بجائے 800 روپے پنشن دیئے جائیںگے وہیں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو 1000 روپے پنشن کی دیئے جائیںگے ۔ پوسٹ گریجویٹ تک لڑکیوں کو مفت تعلیم ، 12 ویں میں 90 فیصد نمبرات سے پاس ہونے والی طالبات کو ایک اسکوٹی دینے کے ساتھ ہی اسکولوں کے نصاب میں میتھلی زبان کو شامل کیاجائے گا۔

وہیں مسٹر گہلوت نے کہاکہ بہار کے لوگوں کو پانی اور صحت کا حق دیئے جانے کے ساتھ ان کی طرز زندگی میں بہتری کیلئے کانگریس پابند عہدہے ۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ ، طارق انور ، کانگریس سکریٹری اجے کپور ، سبودھ کانت ، کونسل رکن پریم چندر مشرا ، بہار کانگریس کے کارگذار صدر کوکب قادری ، ڈاکٹر ہرش وردھن شیام اور سوربھ سنہا موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.