ریاست بہار کے ضلع گیا میں مرد و خواتین نسبندی اور خاندانی منصوبہ بندی کے تحت حوصلہ افزائی کی جانکاری اور بیداری پیدا کرنے کی غرض سے سارتھی رتھ کو ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک سنگھ نے ہری جھنڈی دیکھا کرروانہ کیا۔
رتھ پورے ضلع میں جائیگا اور باشندوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے تحت بیدار کریےگا۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ ملک میں آبادی ایک بہت بڑا مسئلہ رہا ہے۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے وسائل محدود ہیں اور اس کے لئے آبادی پر قابو رکھنا ضروری ہے۔ تاکہ محدود وسائل میں ہماری آبادی کا اچھا انتظام ہو ، سبھی بچوں کی تعلیم صحیح ڈھنگ سے ہوسکے ۔
ہر ایک کا معیار زندگی بلند ہوسکے اور آبادی کنٹرول کی وجہ سے ملک تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔ اس کے لئے لوگوں میں بیداری لانا ضروری ہے ۔ جس کے لئے آج سے 4 دسمبر تک ضلع میں سارتھی رتھ گھومیں گا ۔
رتھ میں ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین لگائی گئی ہے۔ جس کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مختصر فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ نیز لوگوں کو یہ آگاہ کیا جا رہا ہے کہ ولادت کے بعد نسبندی کرانے پر تین ہزار روپئے اور عام نس بندی کے بعد دوہزار روپئے مہیا کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر سول سرجن بی کے سنہا نے بتایا کہ ریاستی سطح سے رتھ روانہ کیا گیا ہے۔ جو ضلع کے بڑے چوک چوراہوں پر مہم چلائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نس بندی کے کام اب عام ہیں۔ نسبندی کرانے والے ایک دن میں ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور اپنے گھر جاسکتے ہیں۔ وہ آپریشن کے دودنوں بعد ہلکا کام کرسکتے ہیں جبکہ سات دن کے بعد تمام طرح کے کام کرسکتے ہیں۔ نسبندی کے لئے ایک چھوٹا سا آپریشن کیا جاتا ہے۔