ETV Bharat / city

امیر شریعت کا انتخاب دستور کے مطابق عنقریب ہوگا: نائب امیر شریعت - etv bharat news

امارت شرعیہ بہار، اڈیسہ اور جھارکھنڈ کے امیر شریعت کا انتخاب ملکی پیمانے پر موضوع بحث ہے۔ آٹھویں امیر شریعت کا انتخاب ہونا ہے۔ نائب امیر شریعت امارت شرعیہ بہار اڈیسہ اور جھارکھنڈ نے کہا کہ عنقریب دستور کے مطابق انتخاب عمل میں آئےگا۔

naib_ameereshariyat
نائٹ امیر شریعت
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 2:24 PM IST

امارت شرعیہ بہار اڈیسہ اور جھارکھنڈ کا بنگال تک اثر ہے۔ مسلمانوں کا دینی اور رفاہی ادرہ گزشتہ ایک صدی سے شرعی اور رفاہی کاموں میں سرگرم ہے. ساتویں امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے انتقال کے بعد امیر شریعت کا عہدہ خالی ہو ہے۔ دستور کے مطابق تین مہینے کے اندر انتخاب ہونا چاہئے مگر لاک ڈاون کی وجہ سے اس میں تاخیر ہورہی ہے. ہالا کہ مجلس شوریٰ کی گزشتہ دنوں ورچوئل مٹنگ ہوئی جس میں یہ طے پایا تھا کہ حالات بہتر ہو جائے اور لاک ڈاون ختم ہو تو انتخاب عمل میں آئے. شوریٰ نے موجودہ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی کو ضمنی کمیٹی بنانے اور ارباب وحل عقد کی فہرست سازی کرنے کے بعد انتخاب کرانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

ویڈیو

اس دوران امیر شریعت کے لئے کئی لوگ امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشین خانقاہ رحمانی منگیری،انیس الرحمن قاسمی سابق ناظم امارت شرعیہ کے علاوہ موجودہ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی سمیت کئی ناموں کا ذکر ہو رہا ہے. ملک کے ملی اداروں کے رہنما سر گرم نظر آ رہے ہیں۔ ان دنوں امارت شرعیہ کے خلاف کچھ لوگ پروپیگنڈا بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Mob Lynching: نفرت ہندوتوا کا دیا ہوا تحفہ: بھاگوت کے بیان پر اویسی اور دگ وجے کا ردعمل

ان تمام پہلوؤں پر نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کھل کر گفتگو کی انہوں واضح طور پر کہا کہ میں امیدوار نہیں ہوں. ناہی میرا کوئی ارادہ ہے۔

مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ انتخاب امارت شرعیہ کے دستور کے مطابق عنقریب ہوگا. انہوں نے کہا کہ دستور کے مطابق سب کو اختیار حاصل ہے اپنی امیدواری پیش کر نے کا دستور کے مطابق ارباب حل وعقد امیر شریعت منتخب کرتے ہیں. وہ جس پر اتفاق کریں گے وہ امیر شریعت ہو گا. اگر اتفاق نا ہوا تو اکثریت جس حق میں ہو گی وہ منتخب کیا جائے گا.

پروپیگنڈا کے تعلق سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس سے بچنا چاہیے اس سے امارت کا وقار مجروح ہوتا ہے. انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انتخاب دستور کے مطابق عمل میں آئے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.