ETV Bharat / city

محکمہ ڈاک نے اپنی کھوئی پہچان کو دوبارہ بحال کیا

لاک ڈاون اور اسکے بعد ان لاک میں بہتر خدمات کی وجہ سے محکمہ ڈاک کی مقبولیت بڑھی ہے، انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک اور محکمہ ڈاک کی مختلف شاخوں سے ایک ارب 84 کروڑ روپئے کے قریب نکاسی کی گئی ہے، اس میں ادھار اینیبل پیمنٹ سسٹم بھی شامل ہے، جس میں لوگوں کے گھرتک پہنچ کر رقم نکلوائے گئے ہیں، دوماہ میں پچاس ہزار نئے اکاونٹ بھی کھلے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 2:14 PM IST

محکمہ ڈاک نے اپنی کھوئی پہچان کو دوبارہ بحال کیا
محکمہ ڈاک نے اپنی کھوئی پہچان کو دوبارہ بحال کیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ ڈاک کے انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک سے دوسال میں صرف 66 ہزار اکاونٹ کھولے گئے تھے جبکہ لاک ڈاون میں صرف دوماہ میں پچاس ہزار سے زائد اکاونٹ کھولاگیا ہے، لاک ڈاون کے دوران انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک میں زیادہ اکاونٹ کھلے جانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کا اکاونٹ کھولنا بے حد آسان ہے، اس کے لیے بینک جانے کی ضرورت بھی نہیں ہے،گھر میں رہ کر زیروبیلنس پر ڈیجیٹل طورسے اپنااکاونٹ کھولاجاسکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پچاس ہزار اکاونٹ کھولے گئے، ساتھ ہی محکمہ ڈاک نے گھر جاکر لوگوں کے پیسے بھی نکلوائے، آدھار قابل ادائیگی کے نظام کے تحت قریب سترہزار سے زائد افراد کے درمیان ساڑھے آٹھ کروڈ روپئے سے زیادہ کی رقم گھر پررہتے ہوئے گزشتہ دوماہ میں نکالی گئی ہے، خاص بات یہ تھی کہ آدھار قابل ادائیگی کا نظام کے تحت کسی بھی بینک کے اکاونٹ سے ایک بار میں دس ہزار روپئے نکالنے کی اجازت تھی۔

ڈیویزن منیجر سنجے سنگھ نے کہاکہ آئی پی پی بی کے کھاتہ کھلنے کی وجہ سے پوسٹ آفس کی ساری سہولیات کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ انڈین پوسٹ پیمنٹ بینک کا وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے 2018 میں افتتاح کیاگیاتھا، تاہم دوسال کے دوران اس کی مقبولیت بالکل نہیں تھی، دوسال میں صرف 66 ہزار ہی کھاتے کھلے تھے لیکن اچانک اس میں اضافہ ہو گیا ہے، اور صرف لاک ڈاون کے درمیان گیامیں پچاس ہزار اکاونٹ کھلے ہیں۔

رجسٹری کے ذریعے 48 ہزار لوگوں کے گھروں تک پیسے پہنچائے گئے ہیں جبکہ محکمہ ڈاک کے سبھی شاخوں سے ایک لاکھ 36ہزار 561 لوگوں نے ایک ارب 74کروڈ 55 لاکھ 64 ہزار روپئے نکالے ہیں، یہ رقم ضلع گیا اور ضلع جہان آباد سے نکالی گئی ہے، اس میں زیادہ تر ویسے افراد ہیں جو یاتو مہاجر مزدور تھے یاپھر جن کے اکاونٹ سرکاری وظیفے پہنچتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.