پپو یادو نے آج پٹنہ کے راجندر نگر علاقے میں ٹریکٹر سے راحتی اشیاء کی تقسیم لوگوں کے مابین کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصیبت کے اس لمحے میں وہ پٹنہ کے سبھی باشندوں کے ساتھ ہیں۔ لوگوں کو مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے وہ پورے ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مدد کیلئے آگے آئیں۔
مسٹر یادو نے پٹنہ کی بدتر حالت پر نتیش حکومت پر جم کر حملہ بولا اور کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار ہر بار اپنی ناکامیوں کو قدرتی آفات بتا کر پلہ جھاڑ لیتے ہیں ۔ جب مانسون آتاہے تب سیوریج کا کام شروع ہوتاہے ۔ سیلاب آتاہے ریاست میں تب نتیش حکومت کو فرخا کی یاد ا ٓتی ہے ۔ اس طرح جب نیپال پانی چھوڑتاہے تو وزیراعلیٰ ہوائی سروے کو نکلتے ہیں۔