ETV Bharat / city

بہار اسبملی اتنخابات: 27 رہنماؤں پر پابندی - انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہیں دیتا ہے تو کمیشن اس پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے

عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 10 کے تحت الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہے کہ اگر کوئی امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہیں دیتا ہے تو کمیشن اس پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

election commission bans 27 leaders to contest election

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:30 PM IST

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ خبروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے 27 رہنماؤں کو انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فہرست تمام اضلاع کے افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری 2020 تک 89 افراد کو انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔ ان میں سے 62 افراد کا 3 سالہ مدت ستمبر میں ختم ہوگئی ہے۔ جبکہ 27 افراد میں کچھ لوگوں کو ستمبر 2021 تک اور دیگر کو جنوری 2022 تک انتخابات لڑنے پر پابندی برقرار ہے۔

در اصل عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 10 کے تحت الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہے کہ اگر کوئی امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہیں دیتا ہے تو کمیشن اس پر پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔ اگر نتائج کے 30 دن کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہیں دی گئیں یا تفصیلات نہ دینے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے تو کمیشن اس پر تین سال کی مدت تک انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرسکتا ہے۔ یہ تمام 27 افراد بہار کے 17 اسمبلی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

تمام 27 افراد کی فہرست

کھگیریا سے ببیتا دیوی، کشیشورستان سے ترنتی سدا، بینی پور سے تاراکانت جھا ، بینی پور سے جتیندر پاسوان، حیاگھاٹ سے محمد ارشاد اور رامسخا پاسوان، کڈھنی سے سرجیت سمن، اشرافی شنی، ابھئے کمار، پوجا کماری اور کمار وجے، بھور سے جنکی دیوی، شرما دیوی، بیلدور سے بِندیو دیوی، پاتے پور سے لکھنڈرا پاسوان، پربتہ سے ستیش پرساد سنگھ، علی نگر اسمبلی سے اننت کمار، کیوتی سے وجے کمار، گائےگھاٹ سے رگوناتھ پرساد سنگھ، سنجے موریا اور ہتھوا سے فرخ خان ، کمہار سے سبودھ کمار، کٹومبا سے رنجیت کمار، اورنگ آباد سے سنجیت چورسیا شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.