ETV Bharat / city

کیمورمیں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ - news of kaimur

امیدواروں کو نامزدگی کے لئے جاتے ہوئے دو سے زیادہ گاڑیاں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھر گھر مہم کے وقت پانچ سے زیادہ افراد کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

kaimur
kaimur
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 2:02 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیمور ضلع کے چار اسمبلی حلقوں میں دفعہ 144 کے ساتھ ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ کیا گیا ہے اور ضروری ہدایات بھی دی گئی ہے۔

کیمورمیں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

اس سلسلے میں باقاعدہ پہلی انتخابی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع انتخابی آفیسر ڈاکٹر نول کشور چودھری نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی بہار پراپرٹی ڈیفوریشن ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والے پر سختی کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا بھبھوا اور موہنیاں سب ڈویژنل آفیسرز نے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔
آفیسر نے گفتگو میں بتایا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے قرنطین میں رہنے والے ووٹر یا تو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں یا وہ اپنے پولنگ اسٹیشنوں میں صحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں ووٹنگ کے آخری ایک گھنٹہ میں ووٹ دیں گے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ آن لائن نامزدگی کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آف لائن نامزدگی کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ امیدوار اپنی ضمانت کی رقم آن لائن بھی جمع کراسکتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے بعد صرف دو افراد ہی اس امیدوار کے ساتھ جاسکتے ہیں۔

امیدواروں کو نامزدگی کے لئے جاتے ہوئے دو سے زیادہ گاڑیاں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھر گھر مہم کے وقت پانچ سے زیادہ افراد کو جمع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
کرونا بحران کے سبب ہجوم والے علاقے میں جانے یا ہجوم کو جمع کرنے کے لئے ایک گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ایک وقت میں پانچ سے زیادہ افراد کسی کے گھر پر انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے۔

اسمبلی انتخابات میں گھر گھر جاکر انتخابی مہم میں امیدواروں سمیت صرف پانچ افراد حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹیوں اور امیدواروں کو ورچوئل انتخابی مہم چلانی ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے جلسے نہیں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نامزدگی کے دوران کسی بھی امیدوار کے ساتھ دو سے زیادہ گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتخابات میں حفاظتی معیارات کا خیال رکھا جائے گا۔ انتخابی مہم صرف مجازی ہوگی اور نامزدگی بھی آن لائن کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.