ETV Bharat / city

ارریہ: تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس منعقد

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 1:36 PM IST

ارریہ کے کرسا کانٹا واقع جامع مسجد عمر بن خطاب کی جانب سے ایک روزہ عظیم الشان اجلاس عام بعنوان 'تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس' منعقد کیا گیا۔

Educational Awareness
تعلیمی بیداری

تعلیم آج سے چودہ سو سال قبل دین اسلام میں فرض قرار دیا گیا۔ بتایا گیا کہ علم حاصل کرنا ہر بالغ مرد و عورت پر فرض ہے، یہاں تک کہا گیا کہ علم حاصل کرنے کے لئے اگر چین کا سفر کرنا پڑے تو کرو مگر علم حاصل کرو، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ جس امت کو سب پہلے علم حاصل کرنے کو کہا گیا آج وہی قوم تعلیم کے معاملے میں سب پیچھے ہے۔

Educational Awareness
تعلیمی بیداری

کئی سرکاری رپورٹس نے بھی اس کو واضح کیا ہے کہ تعلیم کے معاملے میں دیگر قوم سے مسلم قوم کوسوں دور ہے۔ آخر ہم اس جانب کب بیدار ہوں گے، گاؤں علاقوں میں جلسہ منعقد کر تعلیم کے کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا اچھی بات ہے مگر خیال رہے یہ صرف جلسہ تک ہی محدود نہ رہے۔ مذکورہ باتیں ارریہ کے کرسا کانٹا واقع جامع مسجد عمر بن خطاب کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ عظیم الشان اجلاس عام بعنوان 'تعلیمی بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین حضرت مولانا عبد اللہ سالم چترویدی نے کہی۔

تعلیمی بیداری

پروگرام کی نظامت قاری نیاز احمد قاسمی و صدارت حضرت مولانا قاری سلیمان صاحب مدرسہ مفتاح العلوم کواڑی نے ادا کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد کوثر آفاق صدیقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت نبی حافظ مجاہد الاسلام نے پیش کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا ضیاء رحمانی سپول نے تعلیم کو معاشرہ اور ایک بہتر زندگی کے لئے لازمی قرار دیا۔ مولانا نے کہا کہ معاشرہ کے اصلاح کے لئے پہلے ہمیں خود اپنی اصلاح کرنی ہوگی۔ ہمیں اپنے کردار و عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اس نبی کی امت ہیں جس نے پوری دنیا کو اخلاق کا درس دیا۔ جس نے سب سے پہلے تعلیم کو حاصل کرنا بتایا۔

Educational Awareness
تعلیمی بیداری

یہ بھی پڑھیں: معاشی، اقتصادی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے مشاورتی میٹنگ

کولکتہ سے تشریف لائے قاری سہراب عالم چابدانی نے مجمع میں بیٹھے ہر فرد سے یہ عہد کرایا کہ ہم دو روٹی کم کھائیں گے مگر اپنے بچوں کو اچھی اور بہتر تعلیم دلائیں گے۔ علم چاہے دین کا ہو یا دنیا کا حاصل کرائیں مگر مذہبی بنیادی جو تعلیم ہے اسے اپنے بچوں کو ہر حال میں دلائیں۔

اس موقع پر کانفرنس کے کنوینر حضرت مولانا شوکت عزیز سبیلی امام و خطیب جامع مسجد کواڑی نے کہا کہ یہ علاقہ تعلیمی اعتبار سے کافی پسماندہ ہے، ایسے پروگراموں کی یہاں سخت ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں بیداری آ سکے۔ جس وقت میں اس علاقے میں آیا تھا یہاں صرف تین نمازی تھے مگر ان پر محنت کرنے کے بعد الحمدللہ آج پچاس سے ساٹھ نمازی ہیں۔

کانفرنس کو کامیاب کرنے میں قاری جسیم الدین حسامی، محمد حضرت علی و دیگر منتظمہ کمیٹی کے ارکان پیش پیش رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.