ETV Bharat / city

ضلع کلکٹر نے گاڑی پاس اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا - جاری پاس میں نمبر درج ضرور کریں

پورے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں عوام کو اب کچھ راحت ملتی دکھ رہی ہے. ارریہ کے ضلع کلکٹر پرشانت کمار کے ذریعہ گاڑی پاس و آمد و رفت کرنے والوں کا شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے.

District Collector ordered to issue vehicle pass and identity card
ضلع کلکٹر نے گاڑی پاس اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 12:35 PM IST

اس حکم میں ضلع کے 28 محکموں اور اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے. جس میں مختلف سرکاری دفاتر، ادارے، تنظیمیں، سبزی منڈی سے متعلق آمد و رفت کرنے والی گاڑیاں اور ملازمین، رفاہی کام کرنے والے افراد، طبی کاموں میں لگے ملازم وغیرہ شامل ہیں۔

araria dm prashant kumar
ارریہ کے ضلع کلکٹر پرشانت کمار

الگ الگ محکموں کے پاس جاری کرنے کی ذمہ داری مختلف افسران کو سونپی گئی ہے اور یہ تاکید کی گئی ہے کہ جاری پاس میں نمبر درج ضرور کریں۔ پاس جاری کرنے کی اطلاع متعلقہ افسران روزانہ ضلع کے نوڈل افسر اور اے ڈی ایم کو بھیجیں۔ ساتھ ہی پاس میں اس کی بھی وضاحت کریں کہ کس کام کے لیے پاس جاری کیا گیا ہے۔ وہیں پاس کا جو لوگ غلط استعمال کرتے ہوئے پکڑے جائیں ان پر سخت کارروائی بھی کرے. ضلع میں سبھی سرکاری ملازم کو چھوڑ کر دیگر لوگوں کو پاس لینا ہوگا۔

ضلع کلکٹر کے اس حکم کی کاپی متعلقہ تمام اعلیٰ افسران کو ای میل، واٹس ایپ کے ذریعے بھیجا جائے گا. ساتھ ہی اس کاپی کو ارریہ ضلع کے سرکاری ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اس کی ایک ایک کاپی ایس پی ارریہ و آئی جی پورنیہ کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.