کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی کو یوم پیدائش کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر کی دعائیں کی۔ اس موقع پر کورونا وبا کے پیش نظر کارکنان نے ضلع دفتر و سڑکوں پر بغیر ماسک کے آمد و رفت کرنے والے مسافروں کے درمیان مفت ماسک و سینٹائزر تقسیم کیا ساتھ ہی لاک ڈاؤن گائیڈ لائنز پر مکمل عمل کرنے کی گزارش کی۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر انیل کمار سنہا نے راہل گاندھی کو ملک کا مستقبل بتاتے ہوئے کہا کہ آج ملک کا ایک ایک شہری راہل گاندھی کی قیادت کی جانب دیکھ رہا ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے راہل گاندھی نے خود کو وقف کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'آج قومی سطح پر راہل گاندھی ہی ایک ایسے واحد لیڈر ہیں جو مودی حکومت کی ناکامی کو بے باکی کے ساتھ ایوان میں اٹھا رہے ہیں۔ اس سے عوام میں راہل جی کے تئیں نہ صرف اعتماد بڑھا ہے بلکہ لوگوں کی نظر اب ان پر ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما اویس یاسین نے کہا کہ 'راہل گاندھی آج ملک کی ضرورت اور آواز بن گئے ہیں۔ ہم تمام کانگریسی کارکنان ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں۔ ان میں قومی قیادت کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے اس لیے ہم تمام کانگریسی کارکنان کا مطالبہ ہے کہ راہل گاندھی کو دوبارہ سے پارٹی کا کمان سونپی جائے تاکہ پارٹی میں نوجوانوں کے اندر جوش و جذبہ پیدا ہو سکے۔
اس موقع پر ظفر الحسن، امرتیش رنجن، کوشل ورما، آفتاب الرحمن، محمد غالب وغیرہ بھی موجود تھے۔