گیا ریلوے اسٹیشن Gaya Railway Station ایسٹ سینٹرل ریلوے کا اہم اسٹیشن ہے اور یہ مغل سرائے "دین دیال اپادھیائے" زون کے ماتحت ہے۔ گیا میں وشنو پتھ مندر، بودھ گیا میں مہابودھی مندر اور بیتھو شریف میں مخدوم درویش اشرف کا آستانہ ہونے کی وجہ سے یہاں ملک کی مختلف ریاستوں سمیت بیرون ملک کے سیاحوں اور عقیدت مندوں کی آمد ہوتی ہے۔
گیا ہندو مذہب کے مطابق اپنے مرحومین کی روح کی تسکین و نجات کے لیے پنڈدان کرنے کی خصوصی اہمیت کا حامل ہے، یوں تو سال بھر لوگوں کی آمد ہے تاہم پتر پکش میلہ میں لاکھوں لوگوں کی آمد ہوتی ہے۔ ایسے میں گیا ریلوے اسٹیشن بڑا اہم ہوتا ہے لیکن آج بھی یہاں فرسٹ کلاس کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
برسوں سے گیا کے باشندے مرکزی حکومت سے گیا اسٹیشن پر عالمی معیار کے مطابق سہولت اور انتظامات Demand of World-class facilities and arrangements at Gaya station مطالبہ کرتے رہے ہیں اس کو لیکر ایک تنظیم بھی "مہانگر ویکاس سنگھرش سمیتی" Mahanagar Vikas Sangharsh Samiti بنی ہوئی ہے جس کے تحت اکثر احتجاج ومظاہرے کے ساتھ دستخطی مہم چلائی جاتی رہی ہے۔
سنگھرش سمیتی کے کوڈینیٹر پروفیسر وجے کمار میٹھو بتاتے ہیں کہ یہاں گیا ریلوے اسٹیشن پر ہرروز بیس سے تیس ہزار لوگوں کی آمد رفت ہے۔ لیکن یہاں مختلف سہولیات کی فراہمی نہیں ہے۔
سنگھرش سمیتی کا مطالبہ ہے کہ گیا ریلوے اسٹیشن کو ایک ڈیوزنل زون بنایا جائے، یہاں سے بنگلور، بمبئی، احمد آباد کے لیے براہ راست ٹرینوں کو چلایا جائے، گیا جنکشن کو ملک کا مثالی ماڈل جنکشن بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Production Of 'Nira' Has Intensified In Gaya: گیا میں 'نیرا' کی پیداوار بڑھانے کی کارروائی تیز
انہوں نے کہا کہ اس کے وسیع پلاٹ پر تجارتی مرکز قائم کرنے کے ساتھ مانپور، چاکند، کسٹھا، اسٹیشن کی ترقی کرنے اور ریلوے گراونڈ پر ایک اسٹیڈیم کی تعمیر کا مطالبہ ہے، ساتھ ہی ریلوے کی طرف سے اچھے ہوٹل، بیت-الخلا اور پلیٹ فارم کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔