ETV Bharat / city

'وزیر اعظم مودی کےساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے لیے کورونا جانچ لازمی'

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے دوران وزیر اعظم کی مجوزہ ریلی کے حوالے سے ہر سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریلی میں شریک ہونے والوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیے گئے ہیں۔

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 5:09 PM IST

Updated : Oct 21, 2020, 8:46 PM IST

covid test is necessary for those who will share stage with modi

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی بہار کا دورہ کررہے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران وزیر اعظم 23 اکتوبر کو پہلی بار جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کی ریلی کے تعلق سے رہنما ہدایات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ایم ایچ اے کورونا کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ اسٹیج پر موجود تمام لوگوں کے لیے کرونا جانچ لازمی بتایا گیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم کی مجوزہ ریلی کے حوالے سے ہر سطح پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریلی میں شریک لوگوں کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ سماجی دوری کے مطابق کرسیاں لگانے کے منصوبے ہیں۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

'تیجسوی یادو ناتجربہ کار ہیں اس لیے روزگار پر بات کرر ہے ہیں'

پی ایم مودی کے آس پاس رہنے والے تمام لوگوں پر کڑی نگرانی کی جائے گی۔ انتظامیہ کورونا انفیکشن کے بارے میں مکمل سنجیدہ ہے۔ ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں کو کورونا جانچ رپورٹ سیکیورٹی ایجنسیوں کو پیش کرنا لازمی ہے۔ اسٹیج پر جانے والوں کو اسکریننگ سے گزرنا پڑے گا۔ کورونا رپورٹ کے بغیر، ایس پی جی لوگوں کو وزیر اعظم کے ارد گرد جانے کی اجازت نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

Last Updated : Oct 21, 2020, 8:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.