وزیر اعلی کے دفتر سے موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق دیہی علاقوں میں 'جیویکا' کے ذریعے ان خاندانوں کی شناخت کر کے انہیں مدد فراہم کی جائے گی۔
اس سے قبل ریاستی حکومت نے راشن کارڈ رکھنے والوں کو ہی ایک ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے چیف سکریٹری دیپک کمار کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام ضلع کے مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو مطلع کریں کہ جن خاندان کی جیویکا کے تحت شناخت کی گئی ہے انہیں ایک ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے خواہ ان کے پاس راشن کارڈ نہیں ہو۔
وزیر اعلی نے تاکید کی ہے کہ اس بارے میں کوئی الجھن نہیں ہونی چاہئے، ان خاندانوں کو ایک ہزار روپے مہیا کرنے، دستاویزات کی تصدیق مکمل کرنے اور جییوکا کے تحت شناخت کرنے کے بعد انہیں راشن کارڈ جاری کیے جائیں۔
نتیش کمار نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک سروے کے ذریعے شہری علاقوں میں بھی ان کی شناخت کرکے ان خاندانوں کو 1000 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں انہوں نے عہدیداروں سے محکمہ شہری ترقی و ہاؤسنگ کے قومی شہری روزگار مشن کے تحت سروے کا کام جلد سے جلد مکمل کرنے کو کہا۔