ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران 13،374 کورونا متاثر افراد پائے گئے ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے کورونا سے موت کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ہر روز مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 84 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں بہار میں 13 ہزار 374 افراد متاثر پائے گئے ہیں، بڑھتے معاملے کی وجہ سے ریکوری ریٹ میں کمی آ رہی ہے، اب ریکوری ریٹ 77 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ آج تقریباً 11 ہزار لوگوں کی کورونا جانچ ہوئی۔ ریاست میں اب تک 24 سو افراد کورونا سے ہلاک ہو ئے ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 375 لوگ متاثر ہیں، جن میں 3 لاکھ 40 ہزار 236 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست میں اب 98 ہزار 747 ایکٹیو کیسز ہیں۔
دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ 2207 سے زائد افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں، دارالحکومت میں پولس اہلکاروں کے متاثر ہونے کی تعداد زیادہ ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری اور پٹنہ کے کمشنر سنجے اگروال بھی کورونا متاثر ہو ئے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی متاثر ہیں۔