ETV Bharat / city

انسانیت شرمسار: کورونا مریض کی نہر کے کنارے جے سی پی سے تدفین - کووڈ کیئر سینٹر میں انسانیت کو شرمسار

کورونا وائرس کے دوران انسانیت کو شرمسار کرنے والے بہت سے واقعات منظرعام پر آئے ہیں۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ بہار کے پورنیہ میں پیش آیا۔ جب کورونا سے متاثرہ مریض کی لاش کو جے سی بی پر لوڈ کرکے ایک نہر کے قریب دفن کر دیا گیا۔

corona dead body wrapped in plastic with jcb and buried in purnia
ورونا متاثر مریض کی لاش کو جے سی بی پر لوڈ
author img

By

Published : May 30, 2021, 12:44 PM IST

ریاست بہار، ضلع پورنیہ کے آمور میں واقع کووڈ کیئر سینٹر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں ایک کورونا مثبت مریض کی موت کے بعد اس کی لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر جے سی بی کے ذریعہ آخری رسومات تک کے لیے لے جایا گیا۔

کورونا پروٹوکول کی گائیڈ لائن پر عمل کیے بغیر لاش کو جے سی بی کے ذریعہ نہر کے کنارے دفن کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پورنیہ کے آمور تھانہ علاقے کے بیلگاچھی گاؤں میں ایک شخص گزشتہ 3 دنوں سے متاثر تھا اور جیسے ہی گاؤں والوں کو اس کا علم ہوا تو تمام لوگوں نے اس سے دوری اختیار کرلی۔

گاؤں کے ایک شخص نے یہ معلومات آمور کے پی ایچ سی سینٹر میں دی۔ سینٹر سے پہنچنے والے ہیلتھ ورکرز نے انہیں پی ایچ سی میں داخل کرایا لیکن 29 مئی کو ان کی موت ہوگئی۔

موت کے بعد اسپتال انتظامیہ نے لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر جے سی بی مشین میں رکھ کر اسے نہر کے قریب دفن کردیا، جبکہ حکومت کی جانب سے آخری رسومات کے لیے ہدایات واضح ہے کہ اگر کوئی خاندان کووڈ سے مرنے والے شخص کی آخری رسومات ادا نہیں کرتا ہے تو اس کا آخری رسومات حکومت کے خرچے پر کیا جائے گا۔ لیکن اس واقعے میں حکومتی نظام نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ہے۔ ایمبولینس کے بجائے اسے جے سی بی مشین پر لاد کر دفن کردیا گیا۔

مقامی سماجی کارکن شہاب الزماں عرف لڈو نے بتایا کہ مرنے والے شخص کا نام پنچو یادو تھا۔ وہ گاؤں بیلگاچھی کا رہائشی تھا۔ 27 مئی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے امور کے بیلگاچھی کووڈ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں 29 مئی کو صبح 8:00 بجے اسکا انتقال ہوگیا۔

اس ضمن میں ریفرل اسپتال، امور کے انچارج نے بتایا کہ ایمبولینس سمیت تمام سہولیات یہاں دستیاب ہیں، لیکن مکھیا رام راج سنگھ نے کہا تھا کہ ہم اس کا آخری رسوم کروا لیں گے۔

اس وقت بی ڈی او رگھونندن آنند اور سی او انوج کمار بھی موجود تھے۔ مکھیا کے بیان پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم معائنہ کے لیے کووڈ سینٹر چلے گئے۔ اس کے بعد مکھیا رام راج نے جے سی بی کے ذریعے لاش کو دفن کروا دیا جس کا ہمیں بعد میں معلوم ہوا۔

بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر رگھو نندن آنند نے بتایا کہ اس کام کے لیے پنچایت سکریٹری سنتوش کمار چودھری کی مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ موقع پر نہیں پہنچے تھے۔ اس کے لیے پنچایت سکریٹری سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سی ایس ڈاکٹر ایس کے ورما نے معاملے کے حوالے سے ریفرل اسپتال کے انچارج میڈیکل آفیسر سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بے حسی اور غفلت کی مثال ہے۔ 24 گھنٹوں کے اندر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.