ETV Bharat / city

امیر شریعت کے انتخاب پر تنازع ختم، اتفاق رائے سے تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 8:57 PM IST

Updated : Sep 30, 2021, 9:11 PM IST

امارت شرعیہ میں امیر شریعت کے انتخاب سے متعلق جاری تنازع اب ختم ہوگیا ہے۔ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ آج مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرکے تمام اختلافات کو دور کردیا گیا۔

امیر شریعت کے انتخاب پر تنازعہ ختم، اتفاق رائے سے تاریخ کا اعلان

مولانا شمشاد رحمانی کی جانب سے آج منعقد کیا گیا شوریٰ کا اجلاس نتیجہ خیز رہا جبکہ اس میں دونوں فریق کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوا اور متفقہ طور پر امیر شرعیت کے انتخاب کےلیے 9 اکتوبر کا تاریخ مقرر کی گئی۔

قبل ازیں امیر شریعت کے انتخاب کو لیکر مجلس شوریٰ کے دو گروپس میں کچھ تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ ایک گروپ نے انتخاب کے لیے 10 اکتوبر کا اعلان کیا تھا تاہم دوسرے گروپ نے 9 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی جس کے بعد لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی اور گمان کیا جارہا تھا کہ آپسی نااتفاقی کی وجہ سے امارت شرعیہ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے معاملے کی نزاکت کو سمھتے ہوئے آج اراکین شوریٰ کا اجلاس طلب کیا اور دونوں گروپس میں مصالحت کرادی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ و راجیہ سبھا رکن اشفاق احمد کریم نے کہا کہ بااتفاق رائے 9 اکتوبر 2021 کو پٹنہ کے پھلواری شریف میں ہی امیر شریعت کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلہ دیش: روہنگیا مہاجرین کے بین الاقوامی ترجمان کا قتل

انہوں نے کہا کہ آپسی تبادلہ خیال نہ ہونے کی وجہ سے دونوں گروپس کے اراکین الجھن کا شکار تھے جبکہ اب معاملہ حل ہوگیا ہے۔ وہیں مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ دونوں گروپ اب ایک ساتھ متحد ہوکر انتخاب امیر شریعت کا اجلاس منعقد کریں گے۔ اجلاس کی تیاری کے لیے 11 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2021, 9:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.