ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات: کانگریس اور آر جے ڈی کے درمیان سب ٹھیک نہیں؟ - اب کانگریس کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کی خبریں سرخیوں میں

بہار اسمبلی انتخابات 2020: آر جے ڈی۔ کانگریس کے درمیان اختلاف کے درمیان سونیا گاندھی نے 80 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کی فہرست طلب کی ہے۔

Congress now demands 80 seats for Bihar Assembly election

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:41 PM IST

پٹنہ: پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی جمعرات سے شروع ہوچکی ہیں۔ لیکن اب تک، سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی خبریں سرخیوں میں ہے۔

عظیم اتحاد سے مانجھی اور کشواہا کے بعد اب کانگریس کے ساتھ اتحاد ٹوٹنے کی خبریں سرخیوں میں ہے۔ کانگریس اور آر جے ڈی رہنماؤں کی جانب سے مستقل بیان بازی جاری ہے۔ جبکہ بدھ کے روز کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔ اب پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی بھی آج سے شروع ہوگئی ہیں۔ لیکن سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات برقرار ہے۔

اطلاعات کے مطابق سونیا گاندھی نے بہار پردیش کانگریس سے 80 اسمبلی نشستوں کی فہرست مانگی ہے۔ اس فہرست کو لینے کے لیے بہار پردیش کانگریس کے صدر مدن موہن جھا اسکریننگ کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔ کانگریس کے اس طرز عمل سے یہ واضح ہوتا جارہا ہے کہ بہار انتخابات میں شاید کانگریس الگ محاذ تشکیل دینے کی تیاری میں ہے۔

اسی درمیاں ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ آر ایل ایس پی سپریمو دہلی پہنچ گئے ہیں اور ایک الگ محاذ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ مصولہ اطلاعات کے مطابطق وہ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر سے بھی مل سکتے ہیں۔ دراصل راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ کانگریس اور اپیندر کشواہا کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اگر کانگریس اتحاد آر جے ڈی کے ساتھ ٹوٹ جاتا ہے تو بہار میں ایک نیا اتحاد دیکھنے کو ملے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.