مسٹر مودی نے آج بہار اسمبلی انتخابات کے لئے سہسرام میں منعقد اپنی ریلی میں مسٹر رام ولاس پاسوان اور مسٹر رگھوونش پرساد سنگھ کو یاد کیا۔
ایل جے پی بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے الگ انتخابی میدان میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کے بی سی میں لاکھوں کا انعام جیتنے والی مدرسہ کی ٹیچر فرحت ناز سے خاص ملاقات
جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’عزت مآب نریندر مودی جی بہار آتے ہیں اور پاپا کو ایک سچے ساتھی کے جیسے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ کہنا کہ پاپا کی آخری سانس تک وہ ساتھ تھے مجھے جذباتی کردیا۔ ایک بیٹے طور پر فطری بات ہے کہ پاپا کے تئیں وزیر اعظم جی کا یہ پیار وعزت دیکھ کر اچھا لگا۔ وزیراعظم جی کا شکریہ۔