انتخابات کے اختتام کے بعد ریاست میں سیاسی دعوت افطار کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی کے تحت آج پھلواری شریف کے قدیم خانقاہ مجیبیہ میں مقامی رکن اسمبلی شیام رجک کے ذریعے منعقدہ دعوت افطار میں ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی کابینہ کے وزراء اور کئی رہنماؤں کے ساتھ شرکت کی۔
خانقاہ کی قدیم روایت کے مطابق سائرن کی آواز کے ساتھ افطار کا آغاز ہوا۔
افطار کے اختتام کے بعد پھلواری شریف بلدیات کے چیئرمین آفتاب عالم نے وزیر اعلی کو قرآن کا نسخہ پیش کیا۔