ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل جناح کے دیئے زخموں پر مودی حکومت کا مرہم: سشیل کمار مودی

بی جے پی کے سنیئر رہنما اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ 'کانگریس رہنما ششی تھرور کا یہ ماننا سراسر غلط ہے کہ شہریت ترمیمی بل پاس ہونے سے جناح کے اصولوں کی جیت ہوگی۔

ای ٹی وی بھارت
شہریت ترمیمی بل جناح کے دیئے زخموں پر مودی حکومت کا مرہم
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 11:06 PM IST

بہار بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کی شہریت ترمیمی بل کے پاس ہونے کو محمد علی جناح کے اصولوں کی جیت کی دلیل پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل جناح کے دیئے گئے زخموں پر نریندر مودی کا مرہم ہے۔

بی جے پی کے سنیئر رہنما اور بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ 'کانگریس رہنما ششی تھرور کا یہ ماننا سراسر غلط ہے کہ شہریت ترمیمی بل پاس ہونے سے جناح کے اصولوں کی جیت ہوگی۔

سچ تو یہ ہے کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر تقسیم قبول کرکے نہ صرف جناح کو واک اوور دیا تھا بلکہ بقیہ بھارت پر اپنے طویل دورحکومت میں مذہب کی بنیاد پر سنگین بھید بھاﺅ جاری رکھا۔

سشیل کمار مودی نے کہاکہ بل کی مخالفت کرنے کے بجائے کانگریس کو بھارت کی تقسیم کیلئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل جنا ح کے دیئے گہرے زخمیوں پر مودی حکومت کامرہم ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل پیش کر کے مذہب کی بنیاد پر ملک کی تقسیم کو قبول کرنے کے اس تاریخی جرم کی تلافی کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ملکوں میں ہندو، عیسائی، پارسی اقلیتوں کو طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:شہریت ترمیمی بل: مسلم جماعتیں خاموش کیوں ہیں؟

حکومت جب متاثرہ غیر مسلم اقلیت پناہ گزینوں کو انصاف دینا چاہتی ہے تب کانگریس اور راشٹریہ جنتادل صرف ووٹ بینک کیلئے بل کی مخالفت کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.