ETV Bharat / city

بہار: بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا - وجوہات کا پتہ نہیں

ریاست بہار کے ضلع سارن میں ایک تاجر کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

بہار: بدمعاشوں نے تاجر کو گولی مار کر زخمی کر دیا

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:49 PM IST

بہار میں سارن ضلع کے بنیا پور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک تاجر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ پوچھری بازار گاﺅں کے باشندے غلہ تاجر شیو ناتھ گپتا بدھ کی دیر رات اپنی دکان بند کر کے گھر واپس لوٹ رہا تھا تبھی دکان سے کچھ ہی دوری پر اُس کی تاک میں گھات لگائے بدمعاشوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گاﺅں والے تاجر کو نزدیکی ہیلتھ مرکز لیکر پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دیا۔

ابتدائی علاج کے بعد صدر اسپتال کے ڈاکٹروں نے تاجر کو بہتر علاج کیلئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) بھیج دیا ہے۔

واقعے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.