ETV Bharat / city

بہار میں 72 ہزار بوتھس پر بی جے پی کی ورچوئل عوامی گفتگو - بہار انتخابات

بی جے پی کا سات جون کو ورچوئل عوامی گفتگو پروگرام کی تیاری زوروں پر ہے، 72 ہزار بوتھس پر ڈیجیٹل میڈیا کے توسط سے وزیرداخلہ امت شاہ خطاب کریں گے، آرجے ڈی نے ورچوئل ریلی کی مخالفت میں تھالی بچاؤ پروگرام رکھا ہے۔

BJP's virtual public talk at 72,000 booths in Bihar
بہار میں 72 ہزار بوتھس پر بی جے پی کی ورچوئل عوامی گفتگو
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 1:08 PM IST

وزیرداخلہ و بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ کی ورچوئل عوامی گفتگو پروگرام کو کامیاب بنانے میں بی جے پی رہنما مصروف ہیں۔ ہفتہ کو گوا کے رکن اسمبلی منوج شرما، بہار اسٹیٹ میڈیا انچارج اشوک بھٹ، ضلع صدر دھنراج شرما اور گروا کے رکن اسمبلی راجیو نندن دانگی نے میٹنگ کی۔

بہار میں 72 ہزار بوتھس پر بی جے پی کی ورچوئل عوامی گفتگو

رہنماؤں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ ورچوئل عوامی گفتگو کے ذریعے بہار کی عوام سے خطاب کریں گے۔ یہ اجتماعی ورچوئل پروگرام بہار کے 72 ہزار بوتھ، 1099 منڈلوں اور 9 ہزار 547 شکتی مراکز پر ہوگا۔ جہاں پارٹی کارکنوں کے علاوہ عام لوگوں کی بھی شرکت ہوگی۔

اس کی تیاری تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رہنماؤں نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ریلی ہے اور آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کی تیاری کی ابتدائی کڑی ہے۔ ورچوئل پروگرام میں وزیر داخلہ بہار کی عوام کو مودی سرکار کی پہلی حکومت کے پہلے پانچ سالوں اور مودی حکومت ٹو کے ایک سال میں ہونے والی کامیابیوں سے متعلق بتائیں گے۔ چھ سالوں میں مودی سرکار کے ذریعہ شروع کی جانے والے فلاحی منصوبوں سے متعلق بھی بتایا جائے گا۔

رکن اسمبلی منوج شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ چھ سالوں میں کئی تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے لئے ہیں جو ملک کے لئے ناسور تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کورونا کے بحران میں جرات مندانہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک کی عوام کے ساتھ ساتھ دنیا کے لوگوں کی جانیں بچانے کا کام کیا ہے۔

رہنماوں نے کورونا کی نازک صورتحال میں مرکزی حکومت کی جانب سے 80 کروڑ افراد کو مفت راشن دینے کابھی دعوی کیا، جن دھن کھاتہ میں 20 کروڑ خواتین کو 500-500 روپے، بزرگوں اور معذور افراد کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار روپے کی مالی امداد بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نے خودمختار ہندوستان کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ کروڑ کا معاشی پیکیج دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بی جے پی رہنماوں نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو پر ورچوئل پروگرام کی مخالفت پر کہا کہ ایسے رہنماؤں کو قرنطینہ مرکز بھرتی کرنا چاہئے۔ آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں انہیں الگ تھلگ وارڈ میں بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.