پٹنہ: بی جے پی نے اپنے کوٹے سے وی آئی پی کو اسمبلی کی 11 اور قانون سازی کونسل کی 1 نشست دی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے دونوں پارٹیوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
سنجے جیسوال نے کہا کہ بی جے پی میں 40 اسٹار کمپینر ہیں۔ صرف این ڈی اے امیدوار ہی ان اسٹار کمپینر کی تصویر کا استعمال کریں گے اور اگر کوئی اور ان کی تصویر استعمال کرتا ہے تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
اس موقع پر وی آئی پی کے قومی صدر مکیش سہنی نے کہا کہ عظیم اتحاد میں کوئی حکمت علمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ' عظیم اتحاد میں ہمارے سے دھوکہ ہوا۔
نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے کہا کہ سہنی پسماندہ طبقے کے رہنما ہیں۔ ان کے این ڈی اے میں آنے سے اتحاد کو فائدہ ہوگا۔ بی جے پی 25 پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹکٹ دے رہی ہے۔ این ڈی اے پسماندہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دے گا۔
اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما اور حمایتی موجود تھے جن میں بہار بی جے پی کے انتخابی انچارج دیویندر فڈنویس بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ این ڈی اے کی سیٹ شیئرنگ میں جے ڈی یو کو 122 اور بی جے پی کو 121 نشستیں ملی ہیں۔ جے ڈی یو نے اپنے حصہ کے ساتھ جیتن رام مانجھی کی پارٹی' ہم' کو 7 نشستیں دی ہیں۔ جبکہ بی جے پی وی آئی پی کو11 سیٹیں دے رہی ہے۔ نیز قانون ساز کونسل کے لیے 1 نشست کا اعلان کیا گیا ہے۔