ETV Bharat / city

بہار: نو ماہ بعد اسکولوں میں درس و تدریس شروع

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:29 PM IST

عالمی وبا کورونا کے معاملے سامنے آنے کے بعد سے بہار میں بند اسکول نو ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو کھل گئے۔

Bihar: Teaching begins after nine months in schools closed due to Corona
بہار: کورونا کی وجہ سے بند اسکولوں میں نو ماہ بعد درس و تدریس شروع

بہار حکومت سے اجازت ملنے کے بعد پٹنہ سمیت ریاست کے دیگر اضلاع میں پیر سے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہو گیا ہے ۔ حکومت نے ابھی نویں سے لیکر بارہویں تک کے کلاسوں کو شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ ان کلاسوں میں 50 فیصد بچوں کو ہی بلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ حالانکہ اس کے باوجود بچوں کی حاضری کئی اسکولوں میں کافی کم دیکھی گئی ۔

حکومت سے اسکول کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود بیلی روڈ واقع سینٹرل اسکول سمیت کئی اسکول ابھی نہیں کھلے ہیں۔ ان اسکولوں کی انتظامیہ ابھی اس بار ے میں طلباء کے گارجینوں سے رائے لینے کے بعد فیصلہ لیں گے کہ درس وتدیس کا کام کب سے شروع کرنا ہے۔ جن اسکولوں میں آج سے درس و تدریس کا کام شروع ہوا ہے، وہاں کورونا وبا سے تحفظ کیلئے مکمل احتیاط برتے جارہے ہیں۔

اسکولوں میں داخلہ کے وقت تھرمل اسکریننگ سے بچوں کے جسم کے درجہ حرارت کی جانچ کی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جسمانی دوری کا بھی خیال رکھاجارہاہے ۔ سبھی اسکولوں میں سنیٹائزر کانظم مین گیٹ سمیت دیگر مقامات پر کیا گیا ہے۔ سبھی اسکولوں میں بچوں کو ماسک پہن کر آنا لازمی کیا گیا ہے ۔ کچھ اسکولوں میں بچوں کو گلوس پہن کر آنے کو کہا گیا ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.