ETV Bharat / city

مونگیر میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟ - پولیس کی فائرنگ

مونگیر کے بیکا پور، شادی پور اور لوہا پٹی علاقے کے لوگوں نے گذشتہ دنوں درگا پوجا مورتی وسرجن کے موقع پر پولیس انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے انوراگ نامی ایک نوجوان کی کی موت ہوگئی۔

Munger people boycott Vote
مونگیر: ہم ووٹ نہیں دیں گے، کیا ہے وجہ ؟
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:32 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مونگیر کے کچھ علاقے کے لوگوں نے حکومت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ' مونگیر شہر کے کئی علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ نہ کرنے کی ٹھانی ہے، جن میں خاص طور پر مونگیر اسمبلی حلقہ میں آنے والے علاقے بیکاپور، لوہار پٹی، کیرانہ پٹی اور شادی پور علاقے شامل ہیں۔

ووٹنگ کے بائیکاٹ کی کیا تھی وجہ

وہیں اس تعلق سے کچھ نوجوانوں نےکہا کہ' ہم ووٹ نہیں کریں گے، کیونکہ گذشتہ دنوں مونگیر میں مورتی وسرجن کے دوران پولیس نے مقامی لوگوں پر گولیاں چلائی تھیں جس میں ایک نوجوان انوراگ پولیس کی گولی کا نشانہ بنا تھا۔

ہلاک انوراگ کے اہل خانہ اور ان کے دوست متحد ہوکر گھر کے باہر کرسی لگا کر بیٹھ گئے۔ وہیں لوہارپٹی علاقے کے ایک شخص نے بتایا کہ' مورتی وسرجن کےدوران پولیس نے عقیدتمندوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں میرا بھتیجا انوراگ ہلاک ہوگیا، لیکن اس معاملے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ہمارے پاس کوئی بھی نہیں آیا اور نہ اس تعلق سے ابتک کوئی بات ہی کی گئی ہے۔

اس موقع پر انوراگ کے چچازاد بھائی گوتم نے کہا کہ' افسردگی کے اس ماحول میں جمہوریت کے تہوار میں کیسے حصہ لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' اس واقعہ کے بعد سے ابھی کئی درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ ہلاک شخص انوراگ کے والد نے نم آنکھوں سے کہا کہ اگر انتخابات نہ ہوتے تو میرا بیٹا زندہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا انتظامیہ نے بے دردی سے قتل کردیا ہے اور پھر بھی کوئی پوچھنے تک نہیں آیا'۔

ایک مقامی شخص اویناش کمار نے کہا کہ' یقینا ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم ووٹ نہیں کر رہے ہیں، لیکن ووٹ نہ دے کر میں انتظامیہ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شردھالوؤں پر فائرنگ اور لاٹھی چارج غلط تھا۔ ویسے انتظامیہ کے عہدیداروں پر حکومت کی طرف سے کسی طرح کی کارروائی نہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انتظامیہ اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اسی لئے ہم ووٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کانگریسی امیدوار کی گاڑی پر حملہ، پولیس کا انکار

مقامی نریش گپتا نے کہا کہ اچھی جمہوریت کے لیے ووٹ دینا ضروری ہے، لیکن یہاں جمہوریت ختم ہوگئی ہے، یہاں ہٹلر شاہی اور بادشاہت جیسا نظام قائم ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ'بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جا ری ہے، تین مختلف مرحلوں میں ہونے والے اس انتخابات میں آج 71 سیٹ پر ووٹنگ ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.