ETV Bharat / city

بہاراسمبلی انتخابات میں پیاز کی بڑھتی قیمت انتخابی موضوع

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 6:43 PM IST

راشٹریہ جنتادل رہنما تیجسوی یادو نے پیاز کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی کو انتخابی موضوع بناتے ہوئے این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' یوپی اے حکومت میں مہنگائی پر ڈرامہ کرنے والے این ڈی اے کے رہنما آج خاموش کیوں ہیں؟۔

bihar polls 2020: Tejashwi Yadav's Onion Garland For BJP In Last Mile Of Bihar Campaign

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے 28 اکتوبر کو 17 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ انتخابی مہم کے آخری دن تمام سیاسی رہنما بھرپور طریقے سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان پیاز کی آسمان چھوتی قیمتیں انتخابی موضوع بن گئی ہے۔ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو پیاز کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے مسئلے پر این ڈی اے حکومت پر سخت تنقید کررہے ہیں۔

ویڈیو

تیجسوی یادو نے این ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں 80 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ لیکن این ڈی اے کا کوئی رہنما اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ یہی این ڈی اے یو پی اے حکومت میں پیاز کی قیمتوں میں اضافے پر ڈرامائی انداز میں سڑکوں پر نکلتے تھے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے پیاز کی مالا بنا رکھی ہے، اگر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار مل جائے تو وہ یقینا یہ مالا انہیں پہنائیں گے۔

تیجسوی نے کہا کہ ملک بھر میں بے روزگاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کے لیے بھی کچھ نہیں ہے۔ افراط زر میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ چھوٹے تاجر نوٹ بندی اور کورونا کے دوران ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں اور ان کا کاروبار مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ حکومت غریبوں کو مستحکم کرنے کے بجائے انہیں اجاڑنے کی فراق میں ہے۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ این ڈی اے کے رہنما مسلسل بڑھتی مہنگائی کے مسئلے سے بھٹکانے کے لیے متنازع بیان دیتے ہیں، لیکن ہم ان بیانات میں نہیں پڑیں گے۔ مہنگائی کے مسئلے پر ہم حکومت کو آئینہ دکھانے کا کام کرر ہے ہیں۔

کئی عوامی جلسوں میں وزیر اعلی نتیش کمار کو بھی لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک اجلاس میں نتیش کمار کی تقریر پر مخالفت کرتے ہوئے نوجوانوں سے انہوں نے کہا تھا کہ لالو۔ رابڑی حکومت کے دوران کیا ہوتا تھا، اپنے والد سے پوچھو، اپنی ماں سے پوچھ لو۔ نتیش کمار کے اس بیان پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم بے روزگاری اور مہنگائی کی بات کر رہے ہیں، ہم کسی پر ذاتی الزامات عائد نہیں کررہے ہیں۔ جو بھی الزام لگارہے ہیں وہ غلط ہے۔

خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کے 71 حلقوں میں 2.14 کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، اور ان کے لیے 31371 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.