کشن گنج ضلع کے تحت ٹھاکرگنج اسمبلی حلقہ سے این ڈی اے امیدوار نوشاد عالم کی حمایت میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہائی اسکول میدان پواخالی میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کیا۔ جہاں انہوں اپنے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا اور سبھی مذہب و ذات کا انصاف کے ساتھ ترقی کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
نتیش کمار نے آج کے انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی بہار کے باشندگان کے ساتھ وعدہ کیا ہے اسے ہرممکن مکمل کیا ہے۔ میں جو بھی بولتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں۔ آج بھارت میں بہار ہی ایک ایسی ریاست ہے جہاں کے ترقی کی رفتار بہت تیز ہے۔
اس دوران مسٹر نتیش نے اپنی خطاب میں آر جے ڈی کے گذشتہ پندرہ سال کی مدت کو یاد دلاتے ہوئے اپنی مدت میں کیے گئے چوطرفہ ترقی کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے بہار کی عوام سے جو بھی واعدے کیا تھا آج اسکو پورا کر کے دیکھایا ہے۔ آج چاہے تعلیم، سڑک، پل پلیا، صحت کا معاملہ ہو سبھی میدان ترقی ہوئی ہے۔ لالٹین کی جگہ گھر گھر بجلی پہنچانے کا کام بھی ہماری حکومت میں ہوئی ہے۔'
انہونے اپنے سات عہدی منصوبہ پر بھی چرچہ کی۔ اور کہا کہ اگر آپ لوگ این ڈی اے کو پھر سے بہار کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا تو سات عہدی منصوبہ ٹو کو بھی زمینی سطح پر نافذ کر بہار میں بچے ترقیاتی کام کو پائے تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ نتیش کمار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آج بہار کے عوام سے کچھ لوگ جھوٹے وعدوں کرکے گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں۔ لیکن بہار کی عوام ان کے باتوں پر نہیں جانے والے ہیں جسکا نتیجہ 10 نومبر کو مل جائے گا۔
آخر میں کہا کہ آپ لوگ ٹھاکر گنج کے ایماندار اور محنتی امیدوار نوشاد عالم کو عظیم اکثریت سے پھر سے پٹنہ بھیجئے۔ میں وعدہ کرتا ہوں ٹھاکرگنج اسمبلی میں بچے سبھی کام کو پورا کرنے کے ساتھ کھارودہ، برچوندی علاقے سے تعلق بھیڑ بھیڑی سے کھڑ کھڑی کے درمیان مہانندہ ندی پر ایک بڑے پل کی تعمیر کرین گے تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو ضلع ہیڈ کواٹر جانے میں آسان ہو۔ وہیں نوشاد عالم نے اپنے خطاب میں اپنے مدت میں کیے گئے ترقی کے نام پر 7 نومبر کو لوگوں سے اپنے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ایم ایل سی خالد انور، اشوک چودھری،مولانا مطیع الرحمن سلفی، سابق ایم ایل اے اود بہاری، جدیو لیڈر نظام الدین، نظرالحق، عبدالباری، ریاض عالم، تنویر نوشاد وغیرہ موجود تھے۔