ETV Bharat / city

بہار : 'کچھ لوگوں کو مال بنانے کے لیے اقتدار چاہیے'

نتیش کمار نے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران لالو۔ رابڑی دور اقتدار کا نام لیے بغیر کہا کہ 'پہلے جو لوگ حکومت میں تھے انہیں ترقیاتی کام سے کوئی مطلب نہیں تھا۔

Bihar polls 2020: Nitish Kumar continues bashing Lalu Yadav

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:54 AM IST

بہار کے وزیراعلی نتیش کار نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لال پرساد یادو اور ان کے خاندان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو ریاست کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ مال بنانے کے لیے اقتدار چاہیے ایسے لوگ اندر (جیل میں) ہیں اور باقی بھی جائیں گے۔

مسٹر نتیش کمار نے اورنگ آباد ضلع کے نوین نگر، روہتاس ضلع کے نوکھا، کرگہر اور دینارا اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے حق میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لالو۔ رابڑی دور اقتدار کا نام لیے بغیر کہا کہ 'پہلے جو لوگ حکومت میں تھے انہیں ترقیاتی کام سے کوئی مطلب نہیں تھا۔ ان کی تو صرف اپنے ترقی میں دلچسپی تھی۔ اس لیے وہ اندر ہیں اور کون کون اندر جائے گا ابھی کسی کو پتہ ہے لیکن کچھ دنوں کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا۔'

وزیراعلی نے کہا کہ بہار میں پندرہ برس میاں۔ بیوی (لالو۔رابڑی) کوکام کرنے کا موقع ملا۔ بہار کی اس وقت کیا حالت تھی، آنےجانے کے لیے ڈھنگ کی سڑک نہیں تھی اور نہ تعلیم کا کوئی نظم تھا، شام ہونے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پاتے تھے۔ جرائم عروج پر تھا۔ اجتماعی قتل عام اور اغوا کے واقعات کتنی ہوتی تھی۔ بہار میں تجارت کرنے والے کتنے لوگ فرار ہوکر دوسری ریاستوں میں چلے گیے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر2005 میں جب ہم لوگوں کو کام کرنے کا موقع ملا تب ریاست میں قانون کا راج قائم کیا گیا اور سماج میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا ماحول قائم ہوا۔ اس سے ہر طرح کے جرائم میں کمی آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.