پٹنہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عظیم اتحاد نے بھی بہار اسمبلی انتخابات کے تمام 243 امیدواروں کا اعلان کردیا۔ 243 اسمبلی نشستوں میں سے 144 آر جے ڈی کو، 70 کانگریس کو اور 29 نشستیں بائیں بازو کی جماعتوں کو دیا گیا ہے۔ بایاں محاذ میں سی پی ایم 4، سی پی آئی 6 اور مالے کو 19 نشستیں ملی ہیں۔
نشستوں کا اعلان کرتے ہوئے آر جے ڈی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران تمام ذاتوں کے امیدواروں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اسی دوران، کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ بہار کی ترقی عظیم اتحاد کا مقصد ہے۔
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9183511_a.jpg)
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9183511_b.jpg)
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/9183511_c.jpg)
پریس کانفرنس میں آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ منوج جھا، کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا، کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ موجود تھے۔
واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہونا ہے۔