ETV Bharat / city

بہار: پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا وقت ختم

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 4:35 PM IST

Updated : Oct 8, 2020, 5:03 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں پہلے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی، کل سے دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ہوگا۔

bihar polls 2020: second phase nomination started yesterday

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں انتخابات کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو ہے۔ اس مرحل کے لیے پر چہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعرات تک یعنی آج تھی۔ تمام امیدواروں کو آج شام تک پرچہ نامزدگی داخل کرنا ضروری تھا۔

کورونا دور میں انتخابات بڑا چیلنج

اسی کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز 9 اکتوبر سے ہونے جارہا ہے۔ واضح رہے اس بار بہار اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہورہے ہیں۔ اس بار الیکشن کمیشن کے لیے دیگر چیلنچ کے علاوہ ایک بہت بڑا چیلنج کورونا دور میں احتیاط کے ساتھ انتخابات منعقد کروانا ہے۔

کورونا دور میں محفوظ انتخابات کرانے اور ووٹرز کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، الیکشن کمیشن نے متعدد رہنما ہدایات جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت ماڈل بوتھ بنائے جارہے ہیں۔ نیز پولینگ بوتھز کے لیے سینیٹائزر اور دیگر سہولیات کا انتظام بہت بڑا چیلنج ہے۔

کم کی گئی اسٹار پرچارک کی تعداد

کورونا کے پیش نظر انتخابی مہم کے لیے ضروری رہنما خطوط بھی دیئے گئے ہیں۔ بہار کے انتخابات 2020 میں اسٹار پرچارکوں کی تعداد کم کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے تحت قومی اور علاقائی پارٹی کے اسٹار کمپینروں کی تعداد 40 سے گھٹ کر 30 کردی گئی ہے۔ جبکہ غیر تسلیم شدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے لیے، یہ تعداد 20 سے گھٹ کر 15 کردی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.