ETV Bharat / city

چند ناخوشگوار واقعات کے ساتھ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

بہار کی 243 اسمبلی کی بقیہ 172 میں سے 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں آج یعنی منگل کے روز سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے گئے۔

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:59 PM IST

bihar polls 2020: EVM malfunction at more than 50 polling booths in second phase

پٹنہ : بہار میں کورونا انفیکشن کے خدشات کے درمیان دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کا حوصلہ کم نہیں ہوا اور 54.64 فیصد رائے دہندگان نے جمہوریت کے اس تہوار میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنا کر آر ج ے ڈی کے تیجسوی یادو، بی جے پی کے نند کشور یادو اور جے ڈی یو کے شرون کمار سمیت 1463 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں بند کر دیا۔

حالانکہ متعدد بوتھز سے ای وی ایم میں خرابی کی اطلاعات ملیں۔ جسے ٹھیک کرنے میں تاخیر ہوئی جس پر لوگوں نے ہنگامہ بھی کیا۔ جبکہ متعدد مقامات پر ای وی ایم کو تبدیل بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک ۔ دو مقامات پر ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکار اور ووٹرز کی موت ہوگئی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ختم ہوگئی۔ پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہا۔ اس دورران ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 54.64 رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ تاہم ووٹنگ کے دوران متعددد پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم میں خرابی کی خبر سامنے آئی۔

کئی پولنگ مرکز پر ای وی ایم کے خراب رہنے سے ووٹنگ میں خلل پڑا، شام 3 بجے تک 50 سے زائد مرکز پر ای وی ایمز خراب رہے، جس پر لوگوں نے کافی ہنگامہ کیا، اس کے بعد کئی مقامات پر ای ای ایم کو ٹھیک کیا گیا یا پھر ای وی ایم کو بدلا گیا۔

مزید پڑھیں: کٹیہار میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ اور صنعتیں قائم کی جائیں گی: راہل

  • ضلع سمستی پور کے وبھوتی پور اسمبلی حلقہ کے بوتھز نمر 46 پر ای وی ایم خراب رہنے کی وجہ سے ووٹنگ میں خلل پڑا، یہاں صبح 10:30 بجے تک ووٹنگ نہیں ہوئی۔
  • اسی طرح مظفرپور، دربھنگہ، بیگو سرائے، پٹنہ اور بھاگلپور میں ای وی ایم میں خرابی کی اطلاع ملی
  • پٹنہ صاحب کے چین پور میں بوتھز نمبر 284 پر ای وی ایم خراب رہی
  • بیگوسرائے کے صاحب پور اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 186 پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ای وی ایم کو بدلا گیا
  • گوپال گنج میں بی جے پی امیدوار متھلیش تیوار پر حملہ کی خبر بھی سامنے آئی
  • بیگوسرائے اسمبلی حلقہ کے بکھری میں پولیس نے ہنگامہ کرنے والوں پر لاٹھی چارچ کی
  • جے ڈی یو کے نشان پر ووٹ ڈالنے کے لیے کھگڑیا کے پربتہ اسملبی حلقہ میں ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا۔
  • پٹنہ میں امیدوار مایاشری واستو اور سنجو چورسیا کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
  • کئی اسمبلی حلقوں میں عوام ناراضگی کا اظہار کیا۔ متعدد مقامات پر ووٹنگ کا بائیکات کیا گیا۔

اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں پولنگ کے دوران متعدد مقامات پر موت کی خبریں بھی سامنے آئیں، ان میں دل کے دورے پڑنے سے حاجی پور کے بھگوان پور میں ایک پولنگ مرکز پر ڈیوٹی پر جاتے وقت ایک بی ایس ایف جوان کی موت ہوگئی۔

سہرسہ کے مشرق تھانہ علاقے کے کلیانپور پنچایت کے بہادرپور گاؤں میں بوتھ نمبر 71 پر ووٹ ڈالنے آئی برزگ خاتون کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.