چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ 03 نومبر یعنی منگل کے روز ہونے والے انتخابات میں عام طور پر ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک رہے گا۔ لیکن انتظامی وجوہات کی بناپر کھگڑیا کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ ، مظفر پور ضلع کے مینا پور ، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔
مسٹر سنگھ نے بتایاکہ پر امن ووٹنگ کے لیے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کیے گیے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرحلہ میں ویب کاسٹ والے ووٹنگ مراکز کی تعداد 3548 ہے۔ وہیں 80 برس سے زائد عمر کے بزرگ اور معذوروں کیلئے 20240 پوسٹل بیلٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹنہ سیٹی اسمبلی حلقہ میں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور معذور ووٹروںکو گھر سے پولنگ مراکز تک آنے ۔ جانے کیلئے پہلی بار آن ڈیمانڈ ٹیکسی سروس دہندہ کمپنی اوبر کے ذریعہ مفت ٹرانسپورٹ سروس دستیاب کرائی جارہی ہے۔
بہار اسبملی انتخابات 2020
دوسرا مرحلہ: پولنگ تین نومبر
اضلاع ۔۔17
کل سیٹیں۔۔۔۔ 94
کل امیدوار۔۔۔۔ 1463
مرد امیدوار۔۔۔۔ 1316
خواتین امیدوار۔۔۔ 146
مسلم امیدوار۔۔۔۔94
مجرمانہ ریکارڈ کے حامل امیدوار ۔۔ 282
کل ووٹرز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 28611164
خواتین ووٹرز۔۔۔13516271
مرد ووٹرز۔۔۔15033034
تیسری جنس۔۔۔ 980
سروس ووٹرز۔۔۔۔60879
سروس ووٹرز خواتین۔۔3579
سروس ووٹرز مرد۔۔۔ 573000
کل پولنگ مرکز ۔۔۔41362
پولنگ اسٹیشن۔۔۔۔18823
سب سے زیادہ امیدوار
مہاراج گنج 27
سب سے کم امیدوار
درولی ( ایس سی)
آر جے ڈی۔۔ 56
جے ڈی یو ۔۔ 43
بی جے پی۔۔45
لوک جن شکتی پارٹی۔۔۔52
آر ایل ایس پی ۔۔۔۔36
بہوجن سماج پارٹی۔۔33
راشٹروادی کانگریس پارٹی۔۔29
کانگریس ۔۔24
سی پی آئی ۔۔4
سی پی آئی ایم۔۔۔4
رجسٹرڈ اور قومی جماعتوں سے 623
آزاد ۔۔۔513
نتائج کا اعلان 10 نومبر کو ہوگا۔