ETV Bharat / city

پٹنہ سے بنارس جا رہی بس حادثہ کا شکار، ایک ہلاک، سولہ زخمی - پولیس کی مدد

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں ٹورسٹ بس اور ٹرک کے مابین ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

پٹنہ سے بنارس جا رہی بس حادثہ کا شکار، ایک ہلاک، سولہ زخمی

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 1:25 PM IST

ضلع کیمور میں ٹورسٹ بس اور ٹرک کے مابین شدید ٹکر کے نتیجے میں خلاصی کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس حادثے میں قریب سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پٹنہ سے بنارس جا رہی بس حادثہ کا شکار، ایک ہلاک، سولہ زخمی

یہ حادثہ ضلع میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جس میں خلاصی کی موت ہو گئی، وہیں درجن بھر سے زائد سیاح زخمی ہو گئے۔ سبھی سیاح پٹنہ سے واپس وارانسی لوٹ رہے تھے۔

جانکاری کے مطابق یہ حادثہ صبح سویرے قومی شاہراہ پر کٹرا کلا کے پاس رو نما ہوا۔ ریاست اتر پردیش کے بنارس سے پٹنہ کے لیے چلنے والی ٹورسٹ بس پٹنہ سے واپس بنارس لوٹ رہی تھی، جیسے ہی بس کیمور ضلع کے موہنیاں تھانہ کے کٹرا کلا موضع کے پاس پہنچی تبھی سامنے سے جا رہے ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے سب موقع پر افرا تفریح پھیل گئی۔ اور حادثے کی اطلاع پر پہنچی پولیس کی مدد سے مقامی لوگوں نے سبھی زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور علاج کے لئے موہنیاں صدر اسپتال بھیجا گیا، جہاں سبھی زخمیوں کو وارانسی کے لئے ریفر کر دیا گیا۔

وہیں علاج کے دوران بس میں سوار خلاصی کی موت ہو گئی۔ اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.