ETV Bharat / city

انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد: نتیش کمار - مغربی بنگال کے اسمبلی انتخاب

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں کامیابی پر مختلف جماعتوں کو مبارکباد ونیک خواہشات پیش کیا گیا۔

Nitish Kumar
نتیش کمار
author img

By

Published : May 3, 2021, 9:38 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں جیت پر مختلف جماعتوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے آسام میں دوسری بار اور پڈوچیر ی میں کامیابی حاصل کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی جیت پر پارٹی اور اس کے لیڈر مسٹر متھوویل کرونا نیدھی اسٹالن کو وزیراعلی نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سال 2017 اور 2018 میں چنئی سفر کے دوران آپ سے ملاقات میں میں نے مستقبل میں آپ کے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے کی تمنا کی تھی ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ ریاست کوفخر کی نئی بلندیوں پر لے جائیںگے ۔ آپ کے والد آنجہانی متھوویل کرونا نیدھی جی اصولی ، کامیاب اور مشہور سیاست داں تھے ، جن کے تئیں میرا شدید احترام ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کیرل میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر پنارائی وجین جی کیرل میں طویل عرصے کے بعد تاریخ ساز دوسری مرتبہ فتح پر آپ کو میری مبارکباد و نیک خواہشات ۔

مسٹر کما رنے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخاب میں تیسری مرتبہ جیت حاصل کرنے پر ترنمول کانگریس پارٹی کو دلی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.