ETV Bharat / city

بہار: لاک ڈاؤن کا 11واں دن متعدد سوالات - بہار میں چار پولیس اہلکار معطل

مہلک وبائی مرض کورونا وائرس بھارت میں مسلسل تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، ایسے میں اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ملک گیر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

بہار: لاک ڈاؤن کا 11واں دن متعدد سوالات
بہار: لاک ڈاؤن کا 11واں دن متعدد سوالات
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 1:13 PM IST

جیسے جیسے لاک ڈاوں کی میعاد میں کمی آرہی ہے پولیس سستی برتی جارہی ہے، شہروں کی عام شاہراہ کو درکنار کر دیں تو گلی محلوں میں سوشل ڈسٹینسنگ برائے نام رہ گئی ہے۔

جمعرات کو صبح تیسری بار وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو خطاب کیا اور کہا کہ روشنی کی طاقت سے کورونا کے اندھیرے کو شکست دینے کی ضرورت ہے، اس کے لیے اتوار کو رات نو بجے نو منٹ تک ملک کے باشندوں سے چراغ جلانے کی اپیل کی ہے جو یکجہتی کا پیغام دے گا۔

واجب الادا رقم سے معاشی مدد کا مطالبہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بھی بات کی، اس دوران ریاستوں کے وزرائے اعلی نے میڈیکل کٹ، بقایا پہیسوں کے ساتھ ساتھ مالی مدد کا بھی مطالبہ کیا، بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سے ملک کو لاک ڈاؤن سے باہر نکالنے کے لئے تجاویز بھی طلب کی۔

سو وینٹیلیٹر، 10 لاکھ ماسک اور پانچ لاکھ پی پی ای کٹ کی مانگ

ان سب کے درمیان بہار حکومت نے کورونا انفیکشن کے خطرات کے پیش نظر مرکز سے میڈٰکل کٹ کے علاوہ فوری طور پر 100 وینٹیلیٹرمہیا کرانے کا مطالبہ کیا، بہار حکومت نے وزیر اعظم سے کہا کہ کورونا کی روک تھام اور علاج کے لئے این 95 ماسک، پی پی ای کٹ کا انتظام کیا جائے۔

کورونا انفیکشن اور ریلیف پیکیج کا جائزہ

وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعہ کے روز چیف سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا، اس جائزہ اجلاس میں وزیر اعلی نے افسران سے کہا کہ جن کے بینک اکاؤنٹ آدھار سے لنک نہیں ہیں وہ فی الفور اسے لنک کر کے ان کے اکاؤنٹ میں ایک ہزار روپے کی رقم ڈالی جائے۔

تنخواہ، پنشن میں کوئی کٹوتی نہیں: سوشل مودی

وہیں ریاست کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے سوشل میڈیا میں گرودش کررہی افواہوں کی تردید کی اور کہا کہ ریاست کے ملازمیں کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی کمی نہیں کی جارہی ہے، انہیں مقررہ وقت پر تنخواہ دی جارہی ہے۔

بذریعہ 'ای میل' ملے گی مدد

لاک ڈاؤن کے دوران بہار کے عوام جو ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ مرکزی وزیر برائے امور داخلہ جے کشن ریڈی کو بذریعہ ای میل 'gkishanreddy@yahoo.co' اپنے مسائل سے مطلع کرکے مدد لے سکتے ہیں، ساتھ ہی بہار وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے ساتھ خصوصی مدد کے تحت بہار سے باہر پھنسے ہوئے افراد کو 1000 روپے دیئے جائیں گے۔

30 ہزار ثانوی، اعلی ثانوی اساتذہ کی تقرری ملتوی

کورونا وائرس کی منتقلی کے پیش نظر14 اپریل تک نافذ لاک ڈاؤ کی وجہ محکمہ تعلیم نے چھٹے مرحلے کے ثانوی اور اعلی ثانوی اساتذہ کی تقرری کے عمل کو اگلے حکم تک ملتوی کر دیا ہے، محکمہ کے نائب سکریٹری ارشاد فیروز نے جمعہ کے روز اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر74 افراد گرفتار

جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو توڑنے کے الزام میں 74 افراد کو گرفتار کیا گیا، 811 گاڑیاں ضبط کی گئیں 1 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کے جرمانے وصول کیے گئے ہیں تا ہم لاک ڈاوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں 45 مقدمات درج کی جا چکی ہیں اور 357 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ 7511 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

خواجہ سرا بھی مدد میں پیش پیش

لاک ڈاؤن میں ہر طبقے کے لوگ مدد کے لئے آگے آرہے ہیں، پٹنہ کے دیہی علاقوں کے خواجہ سراؤں نے لاک ڈاؤن میں مدد فراہم کی ہے اور لوگوں کی مدد کے لئے خود کھانا بنا رہے ہیں اور غریبوں کو کھلا رہے ہیں۔

ممبئی، کیرالہ، تمل ناڈو، دہلی سے آنے والوں سے تفتیش ہوگی

بہار حکومت 22 مارچ سے بیرون ریاست سے آنے والے لوگوں پر خصوصی نگاہ رکھے ہوئے ہے، جمعہ کو چیف سکریٹری دیپک کمار نے تمام اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی، اس دوران انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ممبئی، کیرالہ، تمل ناڈو اور دہلی سے آنے والے تمام لوگوں کی اسکریننگ کا حکم دیا، اور کہا کہ جس میں کسی بھی قسم کا وائرل انفیکشن پایا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

اسکولوں میں قرنطین کیے گئے لوگ

اعداد وشمار کے مطابق لاک ڈاون کے نفاذ کے دوران ریاست میں تقریبا دو لاکھ افراد آچکے ہیں، جن میں سے 27 ہزار افراد کو ان کے گاؤں کے اسکولوں میں قرنطین کیا گیا ہے۔

شراب نوشی کے الزام میں 4 پولیس اہلکار برطرف

بہار حکومت نے پسندیدہ افسران سے قابل اعتراض رویےغیر قانونی شراب نوشی کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.