ETV Bharat / city

'قرنطینہ میں رکھے گئے تمام لوگوں کی روزانہ جانچ کا حکم'

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 10:04 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ڈی ایم نے ڈاکٹروں کو حکم دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان بیرون ریاست سے آنے والے مزدوروں و دیگر افراد جنہیں پنچایت کے قرنطین میں رکھاگیا ہے ان کی روزانہ جانچ کی جائے۔

'قرنطین میں رکھے گئے تمام لوگوں کی روزانہ جانچ کا حکم'

بہار کے ضلع کیمورمیں ڈی ایم نے ڈاکٹروں کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرنطینہ میں رکھے گئے تمام افراد کی صحت پر گہری نظر رکھی جائے اور یومیہ کی بنیاد پر ان کا چیک اپ کیا جائے۔

ڈٰی ایم کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی شخص میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو فوری طور پر اس سلسلے میں میڈیکل انچارج آفیسر کو آگاہ کیا جائے۔

ضلع مجسٹریٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ غیر ممالک و بیرون ریاست سے آنے والے تمام افراد کا میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں معائنہ کیا جائے گا اور 15 روزتک ان تمام افراد کی صحت کی باقاعد گی سے نگرانی کی جائے گی، اس میں کسی قسم کی لاپروائی اور نرمی قبول نہیں کی جائے گی۔

ضلع کے آفس سیل میں منعقدہ ایک اجلاس میں لاک ڈاون اور کورونا وائرس جیسے سنجیدہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران علاقے کے دیگر عہدیدار بھی اجلاس میں شامل رہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی کمشنر بہار بھون ریاست سے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں، انہوں نے دہلی میں واقع بہار کے ہیلپ لائن نمبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ،7070290170 ،9773711261، ان نمبروں پر رابطہ کرکے ریاست کے باہر پھنسے لوگوں کے بارے میں بھی معلومات دی جاسکتی ہیں، بہار بھون کی جانب سے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.