ETV Bharat / city

حج ہاؤس کی عمارت آئیسولیشن سینٹر میں تبدیل - ریاستی حکومت نے حج ہاؤس کی عمارت کو آئسولیشن سنٹر

بہار کی ریاستی حکومت نے حج ہاؤس کی عمارت کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

bihar govt orders to build isolation center in patna haj house
حج ہاؤس کی عمارت آئسولیشن سنٹر میں تبدیل
author img

By

Published : Mar 20, 2020, 11:14 PM IST

محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور افسران نے حج ہاؤس کا معائنہ کر یہاں فوری طور پر 150 بیڈ والے آئیسولیشن سنٹر کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو

مہلک کرونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے حج ہاؤس کی عمارت کو آئیسولیشن سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج اس کی دونوں منزل کے چار ہال اور تقریباً دس وی آئی پی کمروں کو آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کرنے کی تیاری بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او راشد حسین نے بتایا کہ محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے ریاستی حج ہاؤس کے عمارت کا معائنہ کیا ہے۔ حکومت کے فیصلے کے فوری بعد یہاں 150 بیڈز والے آئسولیشن سنٹر کی تیاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ' اس مصیبت کی گھڑی میں حج کمیٹی اور افسران کے لیے ریاست کے عوام کی خدمت کا موقع ہے وہ اپنے تمام وسائل کے ذریعے پورے دل و جان سے خدمت میں لگے رہیں گے۔ ابھی فوری طور پر محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق 150 بیڈو والے سنٹر کی تیاری جنگی پیمانے پر چل رہی ہے۔'

ریاستی حج ہاؤس کے ذریعے چلنے والے کوچین اینڈ گائیڈنس سیل کے تحت بہار سیول سروسز کے طلباء و طالبات کے لیے مفت رہائشی کوچنگ کا نظم اس عمارت میں کیا جاتا ہے۔ 31 مارچ تک تمام کلاس بند کر دیے گئے ہیں۔ اس عمارت کو آئسولیشن سینٹر کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.