ETV Bharat / city

بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج دیر رات تک آئیں گے

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سنہ 2015 میں 65 ہزار پولنگ بوتھ تھے جبکہ اس بار ایک لاکھ چھ ہزار پولنگ بوتھ تھے۔

Bihar Election Result 2020: election commission Results will come late at night

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 6:07 PM IST

نئی دہلی: بہار میں ایک کروڑ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور حتمی نتائج منگل کی دیر رات تک آئیں گے الیکشن کمیشن نے آج دوپہر صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر چندر بھوشن کمار، سندیپ جین اور آشیش کُندرا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس 'کووِڈ۔19' وبا کے سبب اس بار بہار الیکشن میں 63 فیصد سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے کیونکہ ہر مرکز پر ایک سے 1500 تک ووٹر ہی ووٹ ڈال سکتے تھے۔

مزید پڑھیں: عظیم اتحاد نے حکومت سازی کا دعوی کیا

انہوں نے کہا کہ سنہ 2015 میں 65 ہزار پولنگ بوتھ تھے جبکہ اس بار ایک لاکھ چھ ہزار پولنگ بوتھ تھے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ووٹ شماری کم از کم 19 راؤنڈ میں اور زیادہ سے زیادہ 51 راؤنڈ میں ہوتی ہے۔ ویسے اوسطاً 35 راؤنڈ میں ووٹوں کی گنتی ہوتی ہے۔ ابھی تک ایک کروڑ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور دیر رات تک تمام نتائج آ جائیں گے۔

مسٹر جین اور مسٹر کُندرا نے یہ بھی بتایا کہ ووٹ شماری 55 مقامات پر جاری ہے۔ پچھلی دفعہ 38 مقامات پر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ شماری کے سلسلے ابھی تک کوئی شکایت یا مسئلہ پیش نہیں آیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی بہتر ڈھنگ سے ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.