ETV Bharat / city

بہاراسمبلی میں دو لاکھ 18 ہزار 303 کروڑ روپے کا بجٹ پیش - خواتین کے لیے 35 فیصد ریزرویشن

بہار کے نائب وزیراعلی و وزیر خزانہ تارکشور پرساد نے مالی برس 2021۔22 کے لیے 2لاکھ 18 ہزار 303 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔

bihar budget: govt present 2 lakh 18 thousand 303 crore

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 4:41 PM IST

بہار اسمبلی میں آج نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی اعلانات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کا بجٹ 2 لاکھ 18 ہزار 303 کروڑ ہے۔ جو گذشتہ برس کے مقابلے میں کئی ہزار کروڑ روپے زیادہ ہے۔ نائب وزیر اعلی کہا کہ' صاف ستھرے شہر اور بے سہارا لوگوں کے لیے ایک کثیر منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ شہری بے گھر افراد کو مکانات فراہمی کی جائے گی۔ گھاٹوں پر سہولیات بحال ہوں گی۔ اس کے علاوہ ہر کھیت تک پانی پہنچانے کے لیے مختلف محکموں میں 500 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کیا گیا۔ تمام دیہات میں سولر اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ سولر اسٹریٹ لائٹس کے لیے ڈیڑھ سو کروڑ کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ نے کہا کہ ریاست میں تین نئے میڈیکل کالج کے قیام کے لیے عملی کارروائی جاری ہے۔ اب تک 14 پولی ٹیکنک کالج کھولے جا چکے ہیں۔ مزید دیگر کے لیے کارروائی جاری ہے جو رواں برس تک مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ خواتین کے کاروبار کے لیے ایک خصوصی اسکیم متعارف کروائی جائے گی۔ سرکاری دفاتر خصوصاً علاقائی انتظامیہ، پولیس اسٹیشن میں خواتین کی شرکت میں اضافہ کیا جائے گا۔ ابھی خواتین کے لیے 35 فیصد ریزرویشن ہے لیکن ان کی شرکت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

bihar budget: govt present 2 lakh 18 thousand 303 crore
بہار بجٹ 2021: مالی برس 2021۔22 کے لیے دو لاکھ 18 ہزار 303 کروڑ روپے کا بجٹ

وزیر خزانہ تار کشور پرساد نے بجٹ تقریر کا آغاز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی نظم سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے ہم معاشی بحران سے نکل پائے ہیں۔ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ ہم آفات سے گھبراتے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے ہر ضلع میں میگا اسکل سنٹر قائم ہوگا، سرکاری دفاتر میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.